کراچی (جنگ نیوز) یاد رکھیں کہ معیشت سنبھالنے کا ہمارے پاس آخری موقع ہے، پاکستانی پاور سیکٹر کے سنگین مسائل کا حل کس کے پاس ہے، بجلی کے بے تحاشہ بل سے عوام پریشان ہیں کیا اُنہیں فوری ریلیف مل سکے گا، کیا انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز کے معاہدوں پر نظر ثانی کی جاسکتی ہے۔ اِن تمام اہم باتوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ”جیونیوز“ نے اپنے ناظرین کیلئے ایک نئی ”گریٹ ڈیبیٹ“ کا اہتمام کیا ہے۔ ”پاکستان کے لیے اس بار کرڈالو“ کے عنوان سے سجائیے گئے طویل دورانیئے پر مشتمل مباحثے میں ملک کے نامور اور اہم ترین معاشی ماہرین و کاروباری افراد شرکت کریں گے۔ اِن میں وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری، سی ای او حبکو کامران کمال، سی ای او لکی الیکٹرک پاور روحیل محمد، ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر آصف انعام، ماہر معیشت عمار حبیب خان اور سابق نگراں وزیر گوہر اعجاز شامل ہیں۔ سینئر صحافی، تجزیہ کار اور اینکر پرسن شہزاد اقبال کی میزبانی میں ”گریٹ ڈیبیٹ“ اتوار کی شام 7 بجے سے ”جیونیوز“ پر نشر ہوگی۔
کراچی نئے مالی سال میں زرعی انکم ٹیکس کا تخمینہ 6 ارب روپے رکھا گیا ہے۔بجٹ دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال...
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
اسلام آبادڈیمڈ ڈیوٹی کٹوتی کی تجویز، 6ارب ڈالر ریفائنری اپگریڈ منصوبہ پھر بحران کا شکار ،حکومت کی ڈیمڈ...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
کراچی پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لئےفضائی پابندی میں مزید توسیع کر دی،پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے...
دبئی اسرائیلی جاسوسوں کو چکما، پاکستانی حکمت عملی کامیاب،ہاتھوں سے لکھے خطوط نے امریکا ایران معاہدہ محفوظ...
انصار عباسیاسلام آباد:…وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان اختلافات سے متعلق قیاس...
اسلام آباد ایران کا روس سے 20 ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ ، ایک ایسے وقت میں جب امریکہ اور ایران کے درمیان...