مہنگائی میں بتدریج کمی ملک کے معاشی بحران کے حوالے سے عام آدمی کیلئے ایک خوش کن پیش رفت سمجھی جارہی تھی اور توقع تھی کہ آنے والے دنوں میں غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف ملے گالیکن وفاقی ادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ نے یہ خوش فہمی دور کردی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسلسل دوسرے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے اور 21اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔اگرچہ یہ محض 0.44فیصد ہےمگراس کا جو رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے ،وہ صارفین خصوصاًغربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں کیلئے تشویشناک ہے۔رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح بڑھ کر 13.80فیصد پر پہنچ گئی ہے۔حالیہ ہفتے میں 21اشیا کے نرخوں میں اضافے کے علاوہ 10کی قیمتوں میں کمی اور 20اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مہنگی ہونے والی اشیا میں ٹماٹر،پیاز،چکن،آٹا،دال چنا،دال مونگ،سرسوں کا تیل،سوختی لکڑی اور لہسن شامل ہے۔یہ وہ چیزیں ہیں جو ضروریات کا ناگزیر حصہ ہیں۔کچھ اشیا کے نرخوں میں کمی بھی ہوئی،جن میں چاول شامل ہیں ۔پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں حکومت نے کمی کی ہے مگرعالمی سطح پر ان کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان پیدا ہوگیا ہے،جسے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا،حکومت کو ضروری اشیا کی قیمتوںمیں اضافے کاسختی سے نوٹس لینا چاہئےاور ایسے اقدامات کرنے چاہئیں جن سے فلسطین اور دوسرے اسلامی ملکوں پر اسرائیلی حملے اور دوسرے بین الاقوامی عوامل کے نتیجے میں پیدا ہونے والے مہنگائی کے اثرات کا مقابلہ کیا جاسکے۔آئی ایم ایف سے ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد کیلئے حکومت نے ٹیکسوں میں جواضافہ کیا ہے ،اس سے عوام کی مشکلات بڑھی ہیںمگر مجموعی طور پر معیشت استحکام کے راستے پر چل پڑی ہے۔ مہنگائی پر قابوپائے بغیر اس کے ثمرات عام آدمی تک نہیں پہنچ سکتے۔
ہماری پہنچ میں نہ ہوں دام ان کےتو کیا ہو دہی،دودھ شکّر سے فرصت کسی اور جانب نظر کیا کریں ہمنہیں دال روٹی کے...
جرائم……اقبال خورشیدمیں ایسے علاقے پر تحقیق کر رہا تھا، جہاں جرائم کی شرح خاصی بلند تھی۔بستی کے بیشتر...
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے پر اتفاق اور 19جون کو سوئٹزرلینڈ میں اس پر باضابطہ دستخط کا اعلان ایک...
یہ المیے سے کم نہیں ۔ جب عوامی ایکشن کمیٹی اور سیکورٹی فورسز ، جن کا خون ایک ہے، ایک دوسرے کیخلاف مورچہ زن ہوں...
وفاقی بجٹ کسی بھی ملک کی معاشی سمت کا تعین کرنے والی ایک اہم دستاویز ہوتا ہے جس میں حکومت نہ صرف آئندہ مالی...
ویسے تو کسی بھی جمہوری ملک میں آئین ہی اصل میثاق ہوتا ہے اور اسکی موجودگی میں کسی دوسرے میثاق...
فیصل آباد مجھے بہت اچھا لگتا ہے۔ ایک تو یہاں کے لوگ بہت جولی ہیں دوسرے میرے بہت سے دوستوں کا تعلق اسی شہر سے...
جنگوں کا انجام ہمیشہ میدانِ کار زار میں نہیں ہوتا۔ بعض اوقات توپوں کی گھن گرج، میزائلوں کی آگ اور دھویں کے...