راولپنڈی،لاہور (نیوز ایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز رپورٹر،خصوصی نمائندہ) شمالی وزیرستان میں پاک فوج اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت سمیت 6 جوان شہید ہوگئے جبکہ 6دہشت گرد مارے گئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کہا کہ دہشتگردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت سمیت 6 جوان بھی شہید ہوگئے، شہید 43 سالہ لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت کا تعلق فیصل آباد سے ہے ،لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت شہید نے سوگواران میں اہلیہ اور تین بیٹے چھوڑے،30 سالہ لانس نائیک محمد اللہ شہید کا تعلق ضلع خیبر سے ہے ،لانس نائیک محمد اللہ شہید نے پاک فوج میں 13 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا،لانس نائیک محمد اللہ شہید نے اہلیہ غمگسار چھوڑی30 سالہ لانس نائیک اختر زمان شہید کا تعلق ضلع لکی مروت سے ہے ،لانس نائیک اختر زمان شہید نے 10 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سر انجام دیا، لانس نائیک اختر زمان شہید نے اہلیہ سوگوار چھوڑی،29 سالہ لانس نائیک شاہد اللہ شہید کا تعلق ضلع ٹانک سے ہے ،لانس نائیک شاہد اللہ شہید نے 7 سال پاک فوج میں خدمات سرانجام دیں، لانس نائیک شاہد اللہ شہید نے سوگواران میں اہلیہ چھوڑی،31 سالہ لانس نائیک یوسف علی شہید کا تعلق لوئر اورکزئی سے ہے ،لانس نائیک یوسف علی شہید نے 11 سال تک پاک فوج میں رہتے ہوئے دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا،لانس نائیک یوسف علی شہید نے غمگساروں میں اہلیہ چھوڑی26 سالہ سپاہی جمیل احمد شہید کا تعلق ضلع سوات سے ہے سپاہی جمیل احمد شہید نے پانچ سال تک پاک فوج میں خدمات سرانجام دیں ،سپاہی جمیل احمد شہید نے اہلیہ سوگوار چھوڑی۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔دوسری جانبسوات کے علاقے چار باغ میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سوات کے علاقے چار باغ میں کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارجیوں میں دہشت گرد عطااللہ عرف مہران بھی شامل ہے، خارجی عطااللہ عرف مہران دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا، عطااللہ 22ستمبر کو غیرملکیوں کے قافلے پر بارودی سرنگ حملے میں بھی ملوث تھا۔ صدرمملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور سپیکرقومی اسمبلی شمالی وزیرستان میں خوارجی دہشت گردوں کیخلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 6 خوارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل محمد شوکت، لانس نائیک محمد اللہ ، لانس نائیک اختر زمان ، لانس نائیک شاہد اللہ ، لانس نائیک یوسف اور سپاہی جمیل احمد کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیراعظم نے شہدا کی بلندی درجات کی دعاکی اور انکے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے لازوال قربانیوں دیں ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم شہدا کو سلام پیش کرتی ہے،ہر قسم کی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پر عزم ہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت اور 5 جوانوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت اور 5 جوانوں نے قوم کے محفوظ مستقبل کے لئے اپنی جانیں وطن پر نچھاور کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت اور دیگر شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت اور دیگر شہداء نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور 6 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شمالی وزیر ستان میں آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل اور جوانوں کی شہادت پر حرف عقیدت پیش کیا ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیاہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہدا کی قربانیاں رنگ لائیں گی اورامن کے پھول ضرور مہکیں گے ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل سمیت 6جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مادر وطن کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کے مشن میں پاک فوج کی قربانیوں کو سلام۔پاکستان کی سلامتی کے لئے بہادر افواج دہشت گردوں اور ملک دشمن عناصر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔ وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے کرنل علی شوکت رندھاوا کو فیصل آباد میں ان کے آبائی چک 4 ج، ب رام دیوالی میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد عابد اور سٹی پولیس آفیسر کامران عادل سمیت معززین شہر اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی،آر پی او اور سی پی او نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
اسلام آباد بجلی صارفین سے تقریباً 9 روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی...
کراچی چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ ایران امریکا معاہدے کی طرف پیش رفت ہو سکتی ہے۔...
اسلام آباد ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے مزید 20 اپارٹمنٹ سب لیز ہولڈرز کی انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت آج اسلام...
کراچی اسرائیل کی جانب سے گزشتہ برس ایران جنگ سے قبل بھی عراق میں ایک خفیہ فوجی اڈا قائم کیے جانے کا انکشاف ہوا...
اسلام آباد پاکستان کے گیس گردشی قرضہ پلان پر آئی ایم ایف نے تحفظات کا اظہار کردیا، منظوری کی رپورٹیں غلط...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےسرکلرڈیٹ کوکم کرنےکےاقدامات کےتحت کے الیکٹرک کےساتھ قانونی تنازع ختم اور تمام...
اسلام آباد پاکستان کی ثالثی کوششیں، ایران اور امریکہ کے درمیان نئی تجاویز کا تبادلہ نہیں ہوا۔ ایران نے...
کراچی وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ وہ امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات کے دوسرے دور اور...