لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دہشت گرد جماعت ہے، بار بار اپنے ہی ملک پر حملہ آور ہوتی ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے بیان میں اورمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ہمیشہ سے جو بات کہتی رہی ہوں، آج دُنیا کے سامنے آ گئی ہے، پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہ ہے، نہ تھی اور نہ ہو سکتی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ریاست کو ان کے ساتھ وہی سلوک کرنا چاہئے جو دہشت گردوں کے ساتھ کیا جاتا ہے، ورنہ بہت دیر ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے بھیس میں تحریک انتشار کا واحد مقصد ملک میں آگ لگانا ہے، یہ کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں۔مریم نواز نے کہا کہ ان کے لشکر میں فرنٹ لائنز میں تربیت یافتہ دہشت گرد شامل ہیں جن کو انہوں نے پولیس اور ریاست پر حملہ آور ہونے کے لیے استعمال کیا ہے، کون سا ملک یہ برداشت کرتا ہے؟۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لاہور میں تحریکِ انتشار کے وکلا کے پتھراؤ سے کانسٹیبل بلال شدید زخمی ہوا ہے، کیا ایسی حرکت کوئی سیاسی جماعت کر سکتی ہے؟ اور یہ پہلی بار نہیں ہے. وزیر اعلیٰ پنجاب نے بینک آف پنجاب کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا-15 سال بعد کسی وزیر اعلیٰ کا بینک کا پہلا دورہ ہے-وزیراعلیٰ نے بینک آف پنجاب کو بینک رینکنگ میں ٹاپ پر لانے کا ٹارگٹ مقررکیا، بینک آف پنجاب کے صدرظفر مسعود نے تفصیلی بریفنگ دی-چیف منسٹر ویلفیئر سکیموں کے مالیاتی امور کے بارے میں بتایا گیا- گرین ٹریکٹر سکیم،بائیک پروگرام،ہمت کارڈ،ا پنی چھت…… اپنا گھر اور دیگرپراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا- سی ایم انٹرسٹ فری بائیکس کی ڈیلیوری کے بارے میں رپورٹ پیش کی گئی جس پر وزیراعلی مریم نوازشریف نے مزید بہتر ی لانے کی ہدایت کی-بریفنگ کے دوران بتایا گیاکہ طلبہ گھر بیٹھے ڈیجیٹل پراسس کے ذریعے بائیک کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں۔طلبہ کے لئے بائیکس کی اقساط آن لائن ادا کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے-وزیراعلی انٹرسٹ فری بائیکس کے تحت 1591 بائیک ڈیلیور کی جا چکی ہیں۔ 40ہزار فارمرز کو ڈھائی لاکھ روپے لائیو سٹاک کارڈ کے ذریعے دیا جا رہا ہے۔ پنجاب بھر میں 65ہزار سپیشل افراد کو بینک آف پنجاب کے اے ٹی ایم کے ذریعے ادائیگی کی جارہی ہے-کسان کارڈ اور وزیراعلی کے دیگر عوامی فلاحی پراجیکٹس میں بھرپور معاونت کیلئے بینک آف پنجاب کی ٹیم پرعزم ہے-سینیٹر پرویز رشید، سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیرِ اطلاعات وثقافت عظمی زاہد بخاری، منسٹر فنانس مجتبیٰ شجاع الرحمن، ایم پی اے ثانیہ عاشق، پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری فنانس،بینک حکام اور دیگرنے شرکت کی- لاہور(خصوصی نمائندہ)اساتذہ کرام کو سلام،یومِ اساتذہ پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اساتذہ کرام کو خراج تحسین پیش کیا ہے- وزیراعلی مریم نوازشریف نے اپنے پیغام میں کہاکہ تمام اساتذہ کرام کو سلام عقیدت پیش کرتی ہوں۔ اساتذہ ہی معاشرے کے حقیقی معمار ہوتے ہیں۔ علم کا نور پھیلانا اور نئی نسل کی تربیت مقدس فریضہ ہے-انہو ں نے کہاکہ استاد چراغ کی مانند ہیں جو جہالت کے اندھیروں میں علم کی روشنی پھیلاتا ہے- استاد انسانی ذہنوں کو علم وفنون سے نئی جہت عطا کرتا ہے۔ محنت اور لگن سے پڑھانے والے اساتذہ حقیقی ہیرو ہیں۔
اسلام آباد بجلی صارفین سے تقریباً 9 روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی...
کراچی چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ ایران امریکا معاہدے کی طرف پیش رفت ہو سکتی ہے۔...
اسلام آباد ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے مزید 20 اپارٹمنٹ سب لیز ہولڈرز کی انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت آج اسلام...
کراچی اسرائیل کی جانب سے گزشتہ برس ایران جنگ سے قبل بھی عراق میں ایک خفیہ فوجی اڈا قائم کیے جانے کا انکشاف ہوا...
اسلام آباد پاکستان کے گیس گردشی قرضہ پلان پر آئی ایم ایف نے تحفظات کا اظہار کردیا، منظوری کی رپورٹیں غلط...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےسرکلرڈیٹ کوکم کرنےکےاقدامات کےتحت کے الیکٹرک کےساتھ قانونی تنازع ختم اور تمام...
اسلام آباد پاکستان کی ثالثی کوششیں، ایران اور امریکہ کے درمیان نئی تجاویز کا تبادلہ نہیں ہوا۔ ایران نے...
کراچی وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ وہ امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات کے دوسرے دور اور...