دورہ پاکستان میں باہمی تعلقات پر بات کرنے سے جے شنکر کا انکار

06 اکتوبر ، 2024

نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر پاک بھارت تعلقات کی بحالی پر بات سے انکار کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ جے شنکر نے اپنے دورہ پاکستان کے حوالے سے کہا ہے میں وہاں بھارت اور پاکستان کے تعلقات پر بات کرنے نہیں جا رہا ہوں ایس سی او میں شرکت کیلئے جارہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرارواں وسط میں پاکستان جانا طے ہے، میں پاکستان اوربھارت کے تعلقات پربات کرنے نہیں جارہا، میں پاکستان ایس سی او کے ایونٹ کے لئے جارہا ہوں۔جے شنکر نے کہا کہ میں شائستہ ومہذب شخص ہوں، شائستگی سے پیش آئوں گا۔