نیویارک( تجزیہ، عظیم ایم میاں)جے شنکر کی پاکستان آمد ، خطے کی موجودہ صورتحال ، پاک بھارت تعلقات میں بریک تھرو کی امید خام خیالی ہے ، بیرسٹر سیف جے شنکر کی اقوام متحدہ میں حالیہ تقریر سن لیتے تو ایک دشمن کو پی ٹی آئی کے مظاہرے سے خطاب کی دعوت نہ دیتے ۔ بھارتی وزیر خارجہ کی اس حالیہ تقریر، مشرق وسطیٰ کی پھیلتی اور پاکستان کی پڑوسی ایران کی جانب پھیلتی جنگ اور بھارت۔ اسرائیل گہرے تعاون کے پیش نظر جے شنکر کی پاکستان آمد پر پاک۔ بھارت تعلقات میں کسی بریک تھرو یا کشیدگی میں کمی کی توقع ایک خام خیالی ہے۔ چند روز قبل 28 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کے خلاف شر انگیزی اور شعلہ بیانی کرنے والے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر اب ملٹی لیٹر لزم کے تقاضوں کے تحت اپنے ملک کی نمائندگی کرنے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان آرہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ترجمان اور مشیر بیرسٹر سیف نے پاکستانی ہونے کے ناطے اپنے حقوق کا استعمال کرتے ہوئے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کو پی ٹی آئی کی احتجاجی ریلی سے جو دعوت خطاب دی ہے کاش وہ دعوت دینے سے پہلے اگر جے شنکر کی حالیہ تقریر کی ویڈیو ایک پاکستانی دل اور دماغ کے ساتھ سن لیتے تو وہ ایک پاکستان دشمن بھارتی کو پاکستانی سر زمین پر آکر پی ٹی آئی کے اجتجاجی مظاہرین سے خطاب کی اسقدر شرمناک دعوت کے انتہائی قابل مذمت فعل سے بھی بچے رہتے۔ آج بھارتی جمہوریت کے قصیدے پڑھنے والے بیرسٹر سیف جب جنرل پرویز مشرف کی حکمرانی اور ایم کیو ایم سے اپنی وابستگی کے دور میں فوجی حکمران کے پروموٹر کے طور پر ایک وفد میں نیو یارک آئے تھے تو اس وقت انہوں نے تمام جمہوری اصولوں کو بالائے طاق رکھ کر فوجی ڈکٹیٹر کی خوبیاں اور قصیدے پڑھ کر نیو یارک کے جمہوریت پسندوں کی دل آزاری کی تھی۔بھارتی جمہوریت کا قصیدہ پڑھنے اور جے شنکر کو دعوت دیکر آج بھارتی میڈیا میں خود کو ہا ئی لائٹ کرنے سے قبل اگر بیرسٹر سیف ایک بار عالمی اداروں اور عالمی میڈیا میں بھارت میں مسلمانوں، عیسائیوں اور اقلیتوں کے ساتھ جے شنکر کے قائد نریندر مودی کی حکومت کے غیر انسانی سلوک کا ریکارڈ پڑھ لیتے تو ان کےلئے بہت بہتر ہوتا اسی طرح دنیا کی مضبوط ترین امریکی جمہوریت کے خلاف ڈونلڈ لو اور پاکستانی سائفر کی آڑ میں احتجاجی مہم چلانے سے قبل بیرسٹر سیف کو جمہوریت کا سبق یاد نہیں آیا۔ بیرسٹر سیف کے بیان اور دعوت خطاب کو محض “بونگی” قرار دینے والے پاکستانی دانشور بھارتی میڈیا کے تبصروں اور پاکستان دشمن پروپیگنڈہ پر بھی نظر ڈال لیں۔ پاکستان کی محبت میں کشمیر کے بار ے میں امریکا اور دنیا بھر کے ملکوں میں مظاہروں سے لیکر ہر طرح سے پاکستان کی خدمت اور پاکستان سے محبت کر ن والے اوورسیز پاکستانیوں کو مایوس کرنے سے گریز فرمائیں ۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے عالمی فورم پر اپنی تقریر میں جے شنکر نے پاکستانی قوم سے اپنی نفرت کا اظہار کرتے ہوئے واضح الفاظ میں پاکستانی قوم کو ناکارہ( Dysfunctional)جنونیت (Fanaticism) کی شکار قرار دیتے ہوئے انتہا پسندی( Radicalism)میں مبتلا قوم قرار دیاہے۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے انتہا پسندی کو پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار ( G.D.P) اور دہشت گردی کو پاکستان کی ایکسپورٹ قرار دیا۔ صرف یہی نہیں بلکہ انتہائی ڈھٹائی کے ساتھ اقوامُ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سامنے اقوامُ متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی کشمیر کو عالمی تنازع قرار دیے کر متنازع علاقہ اور حل طلب مسئلہ قرار دینے والی قراردادوں کونظر انداز کرتے ہوئے بھارتی وزیر جے شنکر نے آزاد کشمیر کو بھی نہ صرف بھارتی علاقہ قرار دے ڈالا بلکہ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس علاقہ کو خالی کردے۔ ان کی اس نفرت انگیز تقریر کی ویڈیو اور پاکستان کے حق جواب دہی کا ریکارڈ بھی اقوام متحدہ کی عالمی ویب سائٹ پر موجود ہے۔ ہ مشرق وسطیٰ میں شام، لیبیا،عراق، فلسطین اور اب لبنان میں تاریخی تباہی پھیلانے کے بعد ایران کے راستے پاکستانی سرحدوں کی سمت میں پھیلتی جنگی صورتحال کے پیش نظر بھارت پاکستان کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ کی حکمت عملی اپنائے گا تاکہ وہ اسرائیلی تعاون سے پاکستان اور جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا میں اپنی طویل المیعاد برتری قائم کرنے کے عزائم پورے کرسکے۔
اسلام آباد دورہ چین، وزیر اعظم شہباز شریف بیجنگ سے قبل ہانگ ژو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے...
اسلام آباد حکومت نے مٹی کی تیل کی قیمت میں 7 روپے 23 پیسے کمی کر دی، پٹرول پر لیوی کم کر دی جبکہ ڈیزل پر لیوی...
کراچی عمان ہرمز معاملے پر امریکا اور ایران کے درمیان کشمکش میں پھنس گیا۔ مسقط کی پوزیشن غیر واضح،ہرمز میں...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ5G اسپیکٹرم کی کامیاب اور شفاف نیلامی بلا شبہ "ڈیجیٹل...
کراچیوزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والی میٹنگ میں...
لاہور پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف...
تائی پے — تائیوان نے ہفتے کے روز خود کو ایک “خودمختار اور آزاد” ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوامی...
کراچی ایران جنگ تیل بحران،کچھ ممالک کی اربوں ڈالر کما ئی، کچھ کو شدید نقصان، امریکا، ناروے اور برازیل کو...