اسلام آباد (صالح ظافر) بھارتی وزیر خارجہ کو پی ٹی آئی احتجاج سے خطاب کی دعوت پر پہلا اعلیٰ سطحی ردعمل، اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ قومی مفاد، SCOسربراہی اجلاس کو سیاسی فائدے کیلئے نقصان پہنچانے کی کھلی کوشش ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو پی ٹی آئی کے احتجاجی اجتماع سے خطاب کرنے کی دعوت دینے کے پی ٹی آئی کے پی کے حکومت کے ترجمان کے میڈیا بیان پر اعتراض کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے دورے پر آئے وزیر خارجہ کو پی ٹی آئی کے احتجاج سے خطاب کے لیے عوامی طور پرمدعو کرنا قومی مفاد اور شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کو سیاسی فائدے کے لیے نقصان پہنچانے کی کھلی کوشش ہے۔ اس موضوع پر حکومت کی جانب سے یہ پہلا اعلیٰ سطحی ردعمل ہے۔ سوشل میڈیا پر شائع اور دی نیوز کے ساتھ شیئر کئے گئے بیان میں انہوں نے یاد دلایا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کا وقت افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ سینیٹر ڈار نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ ایک سیاسی جماعت کی جانب سے خاص طور پر شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومتی اجلاس سے پہلے پاکستان کی بین الاقوامی حیثیت کو کمزور کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ احتجاج اور افراتفری پھیلانے کے لیے اس لمحے کا انتخاب کرتے ہوئے وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے ایجنڈے میں خلل ڈالنے اور اسے ماند کردینے اور ایک نازک لمحے میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ایسے وقت میں جب دنیا دیکھ رہی ہے، ہمیں سیاسی انتشار کی نہیں بلکہ اتحاد اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ سینیٹر اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ یہ پاکستان کے لیے اپنی طاقت، عزم اور قیادت دکھانے کا لمحہ ہے۔
اسلام آباد دورہ چین، وزیر اعظم شہباز شریف بیجنگ سے قبل ہانگ ژو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے...
اسلام آباد حکومت نے مٹی کی تیل کی قیمت میں 7 روپے 23 پیسے کمی کر دی، پٹرول پر لیوی کم کر دی جبکہ ڈیزل پر لیوی...
کراچی عمان ہرمز معاملے پر امریکا اور ایران کے درمیان کشمکش میں پھنس گیا۔ مسقط کی پوزیشن غیر واضح،ہرمز میں...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ5G اسپیکٹرم کی کامیاب اور شفاف نیلامی بلا شبہ "ڈیجیٹل...
کراچیوزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والی میٹنگ میں...
لاہور پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف...
تائی پے — تائیوان نے ہفتے کے روز خود کو ایک “خودمختار اور آزاد” ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوامی...
کراچی ایران جنگ تیل بحران،کچھ ممالک کی اربوں ڈالر کما ئی، کچھ کو شدید نقصان، امریکا، ناروے اور برازیل کو...