کراچی(اسٹاف رپورٹر) معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ اللہ سبحان تعالی نے دو مخلوقات جن اور انسان کو دنیا میں ایک مقصد کے لیے بھیجا ہے اور وہ مقصد اللہ کی عبادت ہے دنیا کی ساری مخلوقات اللہ کے احکامات پر عمل درآمد کرتی ہیں تاہم جن اور انسان کو اللہ نے اختیار دیا ہے کہ وہ اللہ کی عبادت کرئےیا نہ کرے۔سورہ عصر میں ہے کہ بے شک انسان خسارے میں ہے سوائے ان کے جو ایمان لائے، اور نیک عمل کرتے ہیں اور اعمال صالح کی طرف اورصبر اور حق کی طرف بلاتے ہیں اگر آپ نماز پڑھتے ہیں زکوۃ دیتے ہیں مگر عمل صالح کی طرف نہیں بلاتے تو آپ کے دیگر اعمال کسی کام کے نہیں زندگی کا مقصد کیا ہے، اس کا سب سے اچھا جواب ہمارا خالق اور مالک اللہ تعالی ہی دے سکتے ہیں۔قرآن کو معنی کے ساتھ پڑھنا چاہیے۔ قرآن کا درست احترام یہ ہے کہ اسے پڑھاجائے، یہ بات انہوں نے گورنر ہاؤس کراچی میں اپنے خطاب میں کہی۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک خطاب کیلئے آئے تو حاضرین نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ آج 12 سال کے بعد میں یہاں پاکستان میں اردو میں تقریر کر رہا ہوں۔ آخری مرتبہ بنگلور انڈیا میں اردو میں تقریر کی تھی۔ میری بڑی خواہش تھی کہ پاکستان میں اردو یا انگریزی میں تقریر کروں۔ آج پاکستان میں آپ سے مخاطب ہو کر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ جب سے بھارت سے ہجرت کی ہے اردو میں تقریر کا موقع نہیں ملا۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ آپ اردو میں تقریر نہیں کر تے۔بھارت سے باہر تقریر کر رہا ہوں اس لئے اردو میں تقریر کا موقع نہیں ملا۔ آج میری تقریر کا موضوع ہماری زندگی کا مقصد کیا ہے۔ آج بہت سے لوگوں کا زندگی کا مقصد متعین نہیں۔ دوسروں کی نقل کر کے زندگی کا مقصد حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ زندگی کا مقصد کیا ہے اس کا سب سے اچھا جواب ہمارا خالق اور مالک اللہ تعالی ہی دے سکتے ہیں۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ اللہ تعالٰی فرماتا ہے کہ انسانوں اور جنوں کو اپنی عبادت کیلئے پیدا کیا۔ اللہ کی عبادت یہ ہے کہ اللہ کے احکامات پر عمل کیا جائے۔ اللہ تعالٰی فرماتا ہے کہ میں۔ اللہ کو کسی کی ضرورت نہیں۔انسانوں کو اللہ کی ضرورت ہے۔ اللہ تعالٰی نے انسانوں کو عمل کا اختیار دیا ہے۔ اچھے عمل کریں گے تو جنت میں جائیں گے برے عمل کریں گے تو سزا ملے گی۔ یہ زندگی امتحان ہے، اللہ تعالٰی ہر ایک کا امتحان لے گا۔ اللہ تعالٰی نے اس دنیا کو امتحان گاہ بنایا ہے۔ اللہ ہمیں نعمتوں سے نواز کر بھی ہمارا امتحان لیتا ہے کہ کون اس کا شکریہ گزار رہتا ہے۔ اللہ تعالٰی مشکلات اور تکلیف دے کر بھی ہمیں آزماتا ہے کہ کون صبر سے کام لیتا ہے۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ ایمان عمل صالح لوگوں کو حق کی تلقین کرنا اور صبر کی تلقین کرنا۔ اللہ تعالٰی شرک کے علاوہ ہر گناہ معاف کر سکتا ہے۔ اللہ تعالی نے مسلمانوں کو سب سے بہترین امت قرار دیا ہے، لیکن اس کے ساتھ ہی ذمہ داری بھی ہے کہ اچھائی کی طرف بلاتے ہیں اور برائی سے روکتے ہیں۔ ہم اگر غیر مسلموں کو اسلام کی دعوت نہیں دیں اور برائی سے نہیں روکیں گے تو ہمیں اپنے آپ کو مسلمان کہنے کا حق نہیں ہے۔ زندگی کی مقصد طے کرنا ضروری ہے۔ یہ مقصد اللہ کے رسول کی ہدایات کے مطابق ہوگا تو ہم کامیاب ہو جائیں گے۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ ہمیں سکھایا گیا ہے کہ ہم اللہ تعالٰی سے دنیا اور آخرت دونوں کی بھلائی مانگیں اور عذاب سے پناہ مانگیں۔ دنیا کے مقابلے میں آخرت کی بھلائی زیادہ مانگیں، وہاں کی زندگی ہمیشہ کی ہے۔ آخرت کی بھلائیاں مانگے گے تو دنیا تو مل ہی جائے گی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا فرمان ہے کہ دنیا میں ایک مسافر کی طرح زندگی گزارو۔ جو مقصد طے کریں اس کی نیت اللہ کی رضامندی کا حصول ہونا چاہیے۔ اسلام میں مستقل مزاجی سے کی جانے والی نیکی کا اجر زیادہ ہے چاہے وہ چھوٹی ہی نیکی ہو۔ عمل ہمیشہ مستقل مزاجی سے کریں، کامیابی کیلئے یہ ضروری ہے۔ ذاکر نائیک کے صاحبزادے شیخ فاروق نائیک نے کہا کہ مجھےبے حدخوشی ہے کہ میں پاکستان کی سرزمین پر ہوں۔ قرآن کریم اللہ تعالی کا آخری پیغام ہے۔ قرآن کریم انسانیت کے لیئے پیغام ہے۔قرآن پاک کوسمجھ کرپڑھنا ضروری ہے۔ اللہ تعالی فرماتے ہیں یہ امت بہترین امت ہے۔ لوگوں کو اچھائی کے لیے بلانے والی امت ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالی تمام گناہ معاف کر دینگے سوائے شرک کے انہوں نے کہا کہ ہر مشین کے ساتھ اسکی گائیڈ کی کتاب آتی ہیں انسان سب سے ذیادہ مشکل مشین ہے اور اسکی گائیڈ کی کتاب قرآن ہیں قرآن کو روز پڑھے اور معنی کے ساتھ پڑھے۔ قرآن کا درست احترام یہ ہے کہ اسے پڑھا جائے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کو ہماری جانب سے تعریف کی ضرورت نہیں مگر وہ ہماری بلائی چاہتے ہیں کیونکہ ہم جن کی تعریف کرتے ہیں اسکی بات بھی مانتے ہیں ۔ گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے خطاب میں کہا کہ دلی طور پرتمام حاضرین کو گورنرہاوس میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ ڈاکٹر ذاکر نائک کے ذریعے لاکھوں افراد نے اسلام قبول کیا۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کروڑوں انسانوں تک دین اسلام کا پیغام پہنچایا۔ عالمی شخصیت ڈاکٹر ذاکر نائیک کو بھارت نے ملک بدر کیا۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک کا پاکستان آنا بھارت کو جواب ہے۔ بھارت نے ایک ایسی شخصیت کو ملک بدر کیا جو دنیا بھر میں اسلام کے داعی ہیں۔ گورنر ہاوس کے اسٹیج پر تمام مذاہب کے علماء کی موجودگی یہ پیغام ہے کہ ہم امن کے خواہشمند ہیں۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاوس سے بین الاقوامی سطح پر دین کا مثبت پیغام گیا۔ نوجوانوں کو سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کرنا ہے۔ نوجوانوں کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے نوجوان اپنا کردار ادا کریں۔ ہم سب کو ڈاکٹر ذاکر نائیک کا خطاب پر عمل بھی کرنا چاہیے۔ ہم معاشی اور سماجی مشکلات سے دوچار ہیں، آج دنیا پاکستان کو دیکھ رہی ہے۔ آج دنیا میں سوشل میڈیا اور ٹیکنالوجی کی جنگ جاری ہے۔ ہمیں بھی سوچنا ہے کہ ہم سوشل میڈیا کا استعمال کیسے کرنا ہے۔ مسلمان اور پاکستانی کی حیثیت سے ہمیں پاکستان کی عزت و توقیر کیلئے کام کرنا ہے۔اس موقع پر جامعہ بنوریہ کے مفتی نعمان نعیم کو گورنر سندھ نے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا۔ جبکہ بھارت کے باکسر کو شکست دینے والے بلوچستان کے باکسر شاہ زیب کو بلا کر انکی حوصلہ افزائی کی اور بریگیڈیئر صلاح الین کو شیخ فاروق نائک کو گولڈ میڈلز دئے اس موقع پر اسلمی ممالک کے سفارتکار ،تاجربرادری کے نمائندے سمیت خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جبکہ ایم کیو ایم کے روف صدیقی مدینہ سے خصوصی طور پر خطاب سننے آئے تھے
اسلام آباد بجلی صارفین سے تقریباً 9 روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی...
کراچی چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ ایران امریکا معاہدے کی طرف پیش رفت ہو سکتی ہے۔...
اسلام آباد ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے مزید 20 اپارٹمنٹ سب لیز ہولڈرز کی انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت آج اسلام...
کراچی اسرائیل کی جانب سے گزشتہ برس ایران جنگ سے قبل بھی عراق میں ایک خفیہ فوجی اڈا قائم کیے جانے کا انکشاف ہوا...
اسلام آباد پاکستان کے گیس گردشی قرضہ پلان پر آئی ایم ایف نے تحفظات کا اظہار کردیا، منظوری کی رپورٹیں غلط...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےسرکلرڈیٹ کوکم کرنےکےاقدامات کےتحت کے الیکٹرک کےساتھ قانونی تنازع ختم اور تمام...
اسلام آباد پاکستان کی ثالثی کوششیں، ایران اور امریکہ کے درمیان نئی تجاویز کا تبادلہ نہیں ہوا۔ ایران نے...
کراچی وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ وہ امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات کے دوسرے دور اور...