اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) پی ٹی آئی نے شدید تنقید کے بعد بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کو اپنے احتجاج میں شرکت کی دعوت دینے کے بیان کی تردید کردی ہے ، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ بیرسٹر سیف کا بیان سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا پی ٹی آئی جدوجہد سے کوئی تعلق نہیں۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ جے شنکر کے حوالے سے میڈیا نے میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا ہے، انہوں نے کہا کہ میڈیا میرا آدھا بیان پیش کررہا ہے جو صحافتی اصولوں کی مکمل خلاف ورزی ہے،میڈیا سے درخواست ہے کہ میرا پورا ویڈیو چلائیں جس کے بعد مخالفین کے منہ بند ہوجائینگے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے ایک بیان میں خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف کے بیان سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سمیت کسی غیر ملکی کو اجازت نہیں کہ وہ ہمارے معاملات پر تبصرہ کرے۔بیرسٹر گوہر علی نے کہاکہ ریاست پاکستان کی بھارت سے 70 سالہ پالیسی ہی پی ٹی آئی پالیسی کی بیک بون ہے جب کہ پی ٹی آئی کی سیاسی جدوجہد میں کسی بھی ملک بشمول ہندوہستان کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج پاکستانیوں کا آئینی حق ہے۔ایک وضاحتی بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ ایک نجی ٹی وی اینکر نے جے شنکر کے آنے کی بات کی جسکے جواب میں بتایا کہ انکو شرکت کی دعوت دیتا ہوں تاکہ وہ پی ٹی آئی کا پرامن احتجاج دیکھ لیں اور دوسری طرف جعلی حکومت کے کنٹینرستان اور احتجاج کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی بات کی، بھارت بڑا جمہوری ملک کا دعویدار ہے انکو دکھانا تھا کہ ہمارا احتجاج پرامن ہے، انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت ایک ہفتے سے شنگھائی تعاون اجلاس کو پی ٹی آئی احتجاج سے جوڑ رہی ہے، جعلی حکومت نے جے شنکر کو خود دعوت دی ہے، جعلی حکومت جے شنکر کی شرکت کے لئے منتیں تر لے کررہی ہے، بیرسٹر سیف نے کہا کہ بھارت کے ساتھ پینگیں بڑھانا شریف خاندان کا وطیرہ ہے، انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت منافقت کی انتہا کررہی ہے، ایک طرف جے شنکر کے آنے پر خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تو دوسری طرف میرے مثبت بیان کو منفی کرکے پیش کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کے حوالے سے عمران خان اور تحریک انصاف کی پالیسی ہمیشہ واضح ہے۔
اسلام آباد بجلی صارفین سے تقریباً 9 روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی...
کراچی چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ ایران امریکا معاہدے کی طرف پیش رفت ہو سکتی ہے۔...
اسلام آباد ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے مزید 20 اپارٹمنٹ سب لیز ہولڈرز کی انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت آج اسلام...
کراچی اسرائیل کی جانب سے گزشتہ برس ایران جنگ سے قبل بھی عراق میں ایک خفیہ فوجی اڈا قائم کیے جانے کا انکشاف ہوا...
اسلام آباد پاکستان کے گیس گردشی قرضہ پلان پر آئی ایم ایف نے تحفظات کا اظہار کردیا، منظوری کی رپورٹیں غلط...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےسرکلرڈیٹ کوکم کرنےکےاقدامات کےتحت کے الیکٹرک کےساتھ قانونی تنازع ختم اور تمام...
اسلام آباد پاکستان کی ثالثی کوششیں، ایران اور امریکہ کے درمیان نئی تجاویز کا تبادلہ نہیں ہوا۔ ایران نے...
کراچی وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ وہ امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات کے دوسرے دور اور...