کوٹ ادو( نامہ نگار)نامعلوم چور پرائیویٹ انٹرنیٹ کی ہزاروں مالیت کی فائبر کیبل کاٹ کر فرار،پرانی رنجش پر مسلح افراد کا محنت کش پر تشدد ڈنڈوں سوٹوں سے ناک کی ہڈی اور ہاتھ کی انگلیاں توڑ دیں، چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاریوں کو بھگانے والے بھائیوں کو پولیس نے دھر لیا،مقدمات درج، اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ میں پرائیویٹ انٹر نیٹ انسٹاگرام کی فائبر کیبل مالیتی 40 ہزار روپےنامعلوم چور کاٹ کر لے گئے،پولیس نے انسٹاگرام کے منیجر وارڈ نمبر 10 محلہ موچی والا کے رہائشی محمدعلی حمزہ کی مدعیت میں نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا دوسرے واقعہ محمود کوٹ عیسن والا کاغلام یسین ماچھی گزشتہ روز تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ میں ایا ہوا تھا کہ گڑھی قریشی کے قریب اس کے مخالفوں علی رضا موہانہ نےاپنے دیگر ساتھیوں اسلم موہانہ منظور موہانہ وغیرہ نے اسے زبردستی روک لیا اور اس پر ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کر کے اس کے ناک کی ہڈی اور ہاتھ کی انگلیاں توڑ دیں، تیسرے واقعہ پولیس تھانہ صدر کوٹ ادو نے چوری کےمقدمہ میں مطلوب کچہ پتل کے رہائشی اشتہاریوں معاویہ جبوجہ اور ندیم سے جبوجہ کی گرفتاری کیلئےتونسہ موڑ چھاپہ مارا جہاں پر موجود ان کے بھائیوں عمر فاروق اور مصطفی جبوجہ نے انہیں بھگا دیا پولیس نے فرارکرانے والے دونوں بھائیوں کو گرفتار کر لیا پولیس نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
وہاڑی پولیس کی کارروائیاں‘ بچی بحفاظت بازیاب، گینگ گرفتار، منشیات برآمد، ضلع وہاڑی میں پولیس نے مختلف...
ملتان چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں رہائش پذیر بچوں کے لئے عالمی یوم تدارک چائلڈ لیبر کے...
ملتان پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم اور میڈیا کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب و...
وہاڑی ضلع وہاڑی میں محرم الحرام 2026ء کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا...
ملتان نشتر ہسپتال ون تک آسان رسائی، نشتر روڈ پر پارکنگ مسائل،نشتر 2 ہسپتال میں عملے کی کمی سمیت رہائشی ٹاور...
میلسی پولیس نے سرقہ عام اور چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 2 ممبران کو گرفتار کرتے ہوئے 7 مقدمات ٹریس کر کے 4...
ملتان تحریک منہاج القرآن کے مرکزی میڈیا کوارڈینیٹر راؤ محمد عارف رضوی نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کو...
خانیوال سمال انڈسٹریز خانیوال و میاں چنوں کے 65 پلاٹ تاریخی نیلامی میں فروخت‘ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن...