میلسی، ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی موٹر سائیکل اور موبائل فون سے محروم

12 اکتوبر ، 2024

میلسی (نامہ نگار ) ڈکیتی کی وارداتیں، شہری نقدی، موٹر سائیکل اور موبائل فون سے محروم،تفصیل کےمطابق غلہ منڈی آنے والے موضع شمن کے محمد منشا سے 3نامعلوم ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل ،موبائل فون اور 46ہزار چھین لیے جبکہ سبزی منڈی کی جانب آنے والےمحلہ آلو شاہ کے رہائشی فضل محمد سے ڈاکو 30ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے، سٹی پولیس نے ڈکیتی کے دونوں واقعات کےمقدمات درج کر لیے۔