اداکار عابد کشمیری کے انتقال پر فنکاروں کا اظہار رنج و غم

12 اکتوبر ، 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر) جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے فلم و ٹی وی کے نامور لیجنڈ اداکارعابد کشمیری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور اداکار عابد کشمیری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک باصلاحیت اور بے پناہ خوبیوں کے مالک تھے،وہ بہترین اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک شریف النفس انسان بھی تھے۔