ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ہلاک، ٹھٹھہ نہر سے لاش برآمد

12 اکتوبر ، 2024

رحیم یار خان، ٹھٹھہ (سٹی رپورٹر، نامہ نگار) ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ہلاک، ٹھٹھہ صادق آباد نہر سے مسخ شدہ لاش برآمد، تفصیل کے مطابق سنجر پور کا رہائشی علاؤالدین موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ سامنے سے آنیوالے ٹریکٹر سے ٹکرا کر دم توڑ گیا، ٹھٹھہ صادق آباد کے قریب چک 137 موگہ کے سامنے نہر 5آر ٹئن آر لوئر باری دوآب سے نامعلوم شخص کی سر اور دھڑ کٹی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی، پولیس نے لاش پوسٹ مورٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دی، لاش ناقابل شناخت ہے۔