وفاقی حکومت کا محصولات کا ہدف کم ہونے پر 7نئے ٹیکس لگانے کا فیصلہ

12 اکتوبر ، 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے محصولات کا ہدف 1فیصد کم ہونے پر 7نئے ٹیکسز لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ مالی سال 2024-25 کے دوران سات نئے ٹیکس متعارف کرانے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ توسیعی فنڈ سہولت (EFF) کے تحت IMF کی رپورٹ میں محصولات کی کمی کے خلاف حفاظتی اقدامات کے طور پر ان ہنگامی ٹیکسوں کے اقدامات کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔