آئینی ترمیم، اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا

12 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے ممکنہ آئینی ترامیم کا ڈرافٹ پبلک کرنے اور عوامی رائے لینے کا حکم دینے کی سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کی ڈرافٹ پبلک کرنے /عوامی رائے لینے کا حکم دینے کی استدعا، گذشتہ روز سماعت کے دوران سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر اپنے وکیل میاں سمیع الدین احمد کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا سپریم کورٹ میں بھی یہ معاملہ زیر التوا ہے، بل پیش کرنے کا پورا طریقہ کار موجود ہے۔ وکیل نے کہا کہ میں قانون سازی سے پہلے کی بات کر رہا ہوں، آئینی ترامیم کے ذریعے آئین میں بنیادی ڈھانچہ تبدیل کیا جا رہا ہے۔