2021 بس بم دھماکے کے دومنصوبہ ساز فرار کی کوشش میں ہلاک

12 اکتوبر ، 2024

لاہور (اے ایف پی)پولیس نے گزشتہ روز بتایا کہ 2021کے بم حملے،جس میں نو چینی باشندوں سمیت 13فراد ہلاک ہوئے تھے، کے زیر حراست دو ماسٹر مائنڈ عسکریت پسند فرار ہونے کی کوشش میں مارے گئے۔انسداد دہشت گردی پولیس کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ان ملزمان کو مشرقی لاہور کی جیلوں کے درمیان منتقل کیا جا رہا تھا، جب گھات لگا کر ان کے قافلے کو نشانہ بنایاگیا۔انہوں نے کہا کہ نامعلوم دہشت گردوں نے اپنے ساتھیوں کو چھڑانے کے لیےایک پولیس وین پر حملہ کیا۔