جمرود ،پختون قومی جرگہ کی انتظامات مکمل، آج باقاعدہ جرگہ کا آغاز ہورہا ہے

12 اکتوبر ، 2024

جمرود(نمائندہ جنگ)صوبائی حکومت اور پشتون قومی جرگہ منتظمین کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد آج جمرود غنڈی ریگی للمہ کے مقام پر پشتون قومی جرگے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں لوگ پنڈال پہنچے تاہم انتظامات پورے نہ ہونے کے باعث بروز جمعہ پشتون قومی جرگہ کا مکمل آغاز نہ ہوسکا جبکہ اس کا باقاعدہ اور مکمل آغاز آج یعنی ہفتہ کے روز سے ہو رہا ہے جن میں بڑے بڑے سیاسی لیڈر اور قبائلی مشران تقریر کرینگے ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت اور مذکورہ جرگہ کے مشران مذاکرات ہوئے جس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی آمین گنڈا پور، سپیکر صوبائی اسمبلی،صوبائی وزراء،اپوزیشن جماعتوں کے ایم پی ایز،ایم این ایز،مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندگان شریک ہوئے جبکہ پشتون عوامی جرگے سے منظور احمد پشتین،قومی مشر ملک نصیر احمد کوکی خیل سمیت دیگر عہدیداران شریک ہوئے ہیں۔صوبائی حکومت اور پشتون قومی جرگہ مشران کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد پشتون قومی جرگہ منتظمین کو جرگے کا انعقاد کی اجازت دی گئی ۔