PPSC امتحانات، پنجاب کے 4 اضلاع میں دفعہ 144نافذ

12 اکتوبر ، 2024

لاہور(خصوصی نمائندہ)پنجاب حکومت نے پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران پنجاب کے 4 اضلاع میں دفعہ 144 لگا دی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد کے امتحانی مراکز پر ہفتہ 12 اکتوبر اور اتوار 13 اکتوبر تک دفعہ 144 لاگو ہو گی۔ ان 4 شہروں میں امتحانی مراکز کے گرد غیر متعلقہ افراد کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔