کراچی (جنگ نیوز) پاکستان ٹیلی ویژن کی اداکارہ، میزبان، سپر ماڈل، کاروباری شخصیت اور فیشن ڈیزائنر نادیہ حسین نے بتایا ہے کہ جب سلمان خان اور کترینا کے درمیان ٹینشن چل رہی تھی اس وقت بھارت میں اشتہار شوٹ کرنے گئی تھی۔ اُنہوں نے بتایا کہ ہم نے بندروں کے ساتھ بھی فیشن شوز کئے ہیں۔ ایک سیگمنٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے موجودہ حالات کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔ فیشن انڈسٹری میں میرٹ کم اور سفارش زیادہ چلتی ہے۔ زندگی میں ایک بار لڑکے کو تھپڑ بھی رسید کیا ہے۔ شو کے دوران نادیہ حسین نے اپنی نجی زندگی اور دیگر مصروفیات کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور نوجوانوں کے سوالوں کے بھی جواب دیئے۔ مزاح سے بھر پور شو تابش ہاشمی کی میزبانی میں ہفتے کی شب11 بجکر5منٹ پر نشر کیا جائے گا۔
کراچی ایئر کینیڈا پائلٹ 17 سال تک جعلی لائسنس کے ساتھ پروازیں اڑاتا رہا، 900سے زائد پروازیں، ملزم کے خلاف...
کراچی صدر ٹرمپ کا نیتن یاہو کے سیاست چھوڑنے کا امکان ظاہر، 61 فیصد اسرائیلیوں کی رائے بھی مخالف، مرکزی اور...
اسلام آباداسلام آباد ہائی کورٹ کا 2 موبائل فون کمپنیوں کو بڑا ریلیف۔ پی ٹی اے کے کروڑوں روپے کے جرمانوں کی...
اسلام آباد وزیر اعلی مریم نواز شریف نے صوبے میں چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کیلئے سخت ہدایات جاری کر دیں ، پنجاب...
لودھراں ددنیاپور میں ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بناکر 75 لاکھ کا سونا 7 لاکھ نقدی اور 2 ہزار یورو لوٹ کر فرار،منگل...
اسلام آباد سینٹ میں قائمہ کمیٹیوں کی 7، قومی اسمبلی میں 10 رپورٹس پیش کر دی گئیں۔بدھ کو ایوان بالا میں...
ملتان ریلوے ہیڈکوارٹر نے شعبہ میکنیکل انجینئرنگ گریڈ19کے افسران کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری کیے ہیں،جس...
اسلام آباد ایف بی آر نے پاکستان کسٹم سروس کے گریڈ 17سے20کے 11افسران کے تقرروتبادلے کر دیئے ہیں ، گریڈ 20کے...