لیجنڈری اداکار عابد کشمیری انتقال کر گئےوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کااظہارافسوس

12 اکتوبر ، 2024

لاہور (نیوز ڈیسک) لیجنڈری اداکار عابد کشمیری انتقال کر گئے۔اہلخانہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عابد کشمیری کچھ عرصے سے بیمار تھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نےان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی کیا ہے اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی ہے۔ عابد کشمیری نے سیکڑوں ٹی وی ، اسٹیج ڈراموں اور فلموں میں بھی کام کیا۔انہیں 1988 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بازار حسن‘ میں بہترین مزاحیہ اداکار کے لیے نگار ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔