تجارت بڑھانے کیلئے چین بھی ہماری مصنوعات منگوائے، صدر لاہور چیمبر

12 اکتوبر ، 2024

لاہور( آصف محمود بٹ ) قابل اعتماد دوست چین نے پاکستان کی معاشی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے ، لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد، نے ’’جنگ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے تعلقات کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کرے گا اورسرمایہ کاری میں اضافہ کا پیش خیمہ ثابت ہوگا،توانائی، ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر اور مینوفیکچرنگ جیسے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کی ایک نئی لہر آئے گی،انھوں نے کہا چین کی ٹیکنالوجی ایس ایم ایز کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے، ٹیکنالوجی کی منتقلی کو بہتر بنانے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں۔