کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ ‘‘میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال آئینی ترامیم پر پیپلز پارٹی کا مسودہ سامنے آگیا وفاقی آئینی عدالت کا قیام بھی شامل ،مجوزہ آئینی ترامیم پر آپ کی رائے کیا ہے “ کے جواب میں تجزیہ کار بےنظیر شاہ ،ارشاد بھٹی ،مظہرعبا س اور اعزاز سید نے کہاہے کہ سیاسی جماعتوں کا اپنا ڈرافٹ عوام کے سامنے رکھنا اچھی پیشرفت ہے،پاکستان پیپلز پارٹی کا آئین کی تشکیل میں ایک بہت بڑا حصہ ہے ،لانگ ٹرم میں آئینی ترمیم کا فائدہ ہے ، ٹائمنگ کی بھی اپنی اہمیت ہوتی ہے،اچھا ہو کہ ایک مشترکہ ڈرافٹ بنے جس پر سب کا اتفاق ہو ۔ تجزیہ کار بے نظیر شاہ نے کہاکہ پچھلے کچھ دنوں میں ایک اچھی ڈیولپمنٹ ہوئی ہے وہ یہ کہ سیاسی جماعتیں اپنا ڈرافٹ پبلک کررہی ہیں ایسا نہیں ہوا جیسا پہلے ہوا کہ جلد بازی میں بل پاس کرائے گئے اور اب لگ یہ رہا ہے کہ جے یو آئی ایف کی طرف سے بھی ڈرافٹ پبلک کیا جائے گا جبکہ حکومت کا ڈرافٹ بھی پبلک کیا جائے گا اور اس کا کریڈٹ جاتا ہے سول سوسائٹی وکلاء اور میڈیا کو میڈیا سوشل میڈیا پر بحث ہوئی شور مچا کہ کوئی شفافیت ہونا چاہئے اور اس کی وجہ سے آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ سیاسی جماعتیں اپنا ڈرافٹ عوام کے سامنے رکھ رہی ہیں ۔
کراچی ایئر کینیڈا پائلٹ 17 سال تک جعلی لائسنس کے ساتھ پروازیں اڑاتا رہا، 900سے زائد پروازیں، ملزم کے خلاف...
کراچی صدر ٹرمپ کا نیتن یاہو کے سیاست چھوڑنے کا امکان ظاہر، 61 فیصد اسرائیلیوں کی رائے بھی مخالف، مرکزی اور...
اسلام آباداسلام آباد ہائی کورٹ کا 2 موبائل فون کمپنیوں کو بڑا ریلیف۔ پی ٹی اے کے کروڑوں روپے کے جرمانوں کی...
اسلام آباد وزیر اعلی مریم نواز شریف نے صوبے میں چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کیلئے سخت ہدایات جاری کر دیں ، پنجاب...
لودھراں ددنیاپور میں ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بناکر 75 لاکھ کا سونا 7 لاکھ نقدی اور 2 ہزار یورو لوٹ کر فرار،منگل...
اسلام آباد سینٹ میں قائمہ کمیٹیوں کی 7، قومی اسمبلی میں 10 رپورٹس پیش کر دی گئیں۔بدھ کو ایوان بالا میں...
ملتان ریلوے ہیڈکوارٹر نے شعبہ میکنیکل انجینئرنگ گریڈ19کے افسران کے تقرر وتبادلوں کے احکامات جاری کیے ہیں،جس...
اسلام آباد ایف بی آر نے پاکستان کسٹم سروس کے گریڈ 17سے20کے 11افسران کے تقرروتبادلے کر دیئے ہیں ، گریڈ 20کے...