کوئٹہ،سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 3دہشتگرد ہلاک

12 اکتوبر ، 2024

کوئٹہ(نیوز ایجنسیاں)کوئٹہ کے ضلع کچھی میں ڈھاڈر کے علاقے دوپاسی پل کے قریب سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فتنتہ الخوارج کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا،ایس ایس پی کچھی کیپٹن (ر) دوست محمد بگٹی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے 7کلو دھماکا خیز مواد، ایک عدد موٹر سائیکل اور 2نائن ایم ایم پسٹل بمعہ راؤنڈز برآمد کر لیے گئے،ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیم کے ہلاک دہشت گرد گھات لگا کر دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے جہاں سی ٹی ڈی کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کر دی گئیں۔