حکومت انسدا د سموگ کیلئے سنجیدہ،پلان پر سختی سے عملدرآمدکا حکم

12 اکتوبر ، 2024

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے ہیں کہ حکومت اسموگ کے حوالے سے کافی سنجیدہ ہے جو اہم بات ہے،عدالت نے ا سموگ پلان پر سختی سے عملدرآمدکا حکم دیدیا اوراسموگ کے تدراک کیلئے دائر درخواستوں پر مختلف محکموں سے کارکردگی رپورٹس 18 اکتوبر کو طلب کر لیں ، عدالت نے آئندہ کسی بھی حکومتی پراجیکٹ میں درخت کاٹنے سے روک دیا۔ عدالت نے ہدایت کی کہ ٹولٹن مارکیٹ میں بغیر لائسنس کام کرنیکی اجازت نہ دی جائے،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ حکومت اسموگ کے حوالے سے کافی سنجیدہ ہے جو اہم بات ہے،عدالت نے محکمہ ماحولیات کی ہیلپ لائن سے متعلق شہریوں میں آگاہی فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔