اسلام آباد پولیس نے جنونی جتھے کا لاشیں گرانے کا منصوبہ ناکام بنایا، وزیراعظم

12 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد(ایجنسیاں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے احتجاج کے حوالے سے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے جنونی جتھے کا لاشیں گرانے کا منصوبہ ناکام بنایا، ان فسادیوں نے 2014 میں ڈی چوک پر 7 ماہ دن رات فساد برپا کیے رکھا۔ اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کرینگے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جمعے کو پولیس لائنز کا دورہ کیا جہاں پولیس کے شہدا اور غازیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہید عبدالحمید شاہ نے فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا، انکے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی ہے اور انکے اہل خانہ کو صبر اور استقامت کا مجسم پایا، شہید امن اور لاکھوں پاکستانیوں کی حفاظت کیلئے فرض کی ادائیگی میں جان نچھاور کرتا ہے۔