اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پی ٹی آئی کی انٹرا پارٹی انتخابات کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست پر پی ٹی آئی کی جانب سے التوا مانگنے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے چار وکیل ہیں ایک بھی پیش نہ ہوا،یہ تاخیری حربہ ہے، آئندہ التوا نہیں دینگے، ڈھولچی نے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کو بلے کے نشان کا کیس بنا دیا، ڈھولچی پہلے عدالتی فیصلے کو پڑھیں پھر تنقید کریں، باہر جاکر پراپیگنڈا کریں لیکن عدالت نہ آئیں یہ مناسب ہے۔ سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کی انٹرا پارٹی نظرثانی کی درخواست پر سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان کی جانب سے دائر التوا کی درخواست مسترد کردی گئی ۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ نے تحریک انصاف انٹرا پارٹی کیس کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست پر سماعت کی جہاں بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی شامل تھیں۔
اسلام آباد ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی مشکلات میں اضا فہ ،...
اسلام آباد ملک بھر میں نافذ پیٹرولیم لیوی نظام اور حال ہی میں متعارف کروائی گئی "کلائمیٹ سپورٹ لیوی" کو وفاقی...
انصار عباسیاسلام آباد .....: ایک اہم پیش رفت میں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بشریٰ بی بی کی بیٹی کو جلد اڈیالہ جیل...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت تیز رفتار معاشی ترقی اور ڈیجیٹل تبدیلی کے وژن پر عمل...
اسلام آباد جون میں بجلی قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا، بروقت اقدامات سے صارفین کو جون میں بجلی بلوں میں 5سے 6روپے...
اسلام آباد وزارت داخلہ نے گزشتہ پانچ برس کے دوران خلیجی ممالک سے بے دخل کیے جانے والے پاکستانیوں کی تفصیلات...
اسلام آباد چیف انجنیئر شفقت حسین نے گزشتہ روز ارسا میں ممبر سندھ کا چارج سنبھال لیا ،انکی کی تقرری...
کراچیدنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک عالمی سطح پر اپنی پہچان بنانے والی ایپ اوپن اے آئی کے خلاف مقدمہ ہار...