لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس میں پنجاب بھرمیں ”چیف منسٹر انسولین“پروگرام شروع کرنے ، دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولتوں میں بہتری کے لئے بی ایچ یوز کو مریم نواز ہیلتھ کلینک کا درجہ دینے کا فیصلہ،ہیلتھ سٹاف کے لئے پرفارمینس مینجمنٹ فریم ورک تشکیل دینے، کارکردگی جانچنے کیلئے”کے پی آئی“ بنانے اورمیانوالی، جھنگ،لیہ،اٹک اور جہلم کے ہسپتالوں میں کیتھ لیب قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ ٹائپ ون ذیابیطس کے مریض بچوں کو گھر میں ہی انسولین مہیا کرنے کیلئے خصوصی کارڈ دیے جائینگے۔ حکومت کی منظور شدہ کمپنی کولڈ چین اور دیگر ایس او پیز کے مطابق انسولین فراہم کرے گی۔ لاہور سمیت تین اضلاع میں چیف منسٹر انسولین فار آل پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا۔ ذیابیطس ٹائپ ون کے مریض مخصوص ایپ یا ہیلپ لائن کے ذریعے اپلائی کر سکیں گے ،دریں اثناء پنجاب حکومت نے صوبے میں ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے ایک اہم اقدام کرتے ہوئے ماڈل گارمنٹ ویلجز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے اس سلسلہ میں سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دیدی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔سٹیئرنگ کمیٹی کے کنوینر صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ کومقرر کیا گیا ہے جبکہ پارلیمانی سیکرٹری و فوکل پرسن گارمنٹ سٹی سعدیہ تیمور، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ، سیکرٹری سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب، سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ اور سیکرٹری آئی سی آئی پنجاب کمیٹی کے ممبران میں شامل ہیں۔یہ کمیٹی گارمنٹ ویلجز کے لیے ممکنہ مقامات کو شارٹ لسٹ کرے گی اور سوشل ویلفیئر کے سنت زار دستکاری سینٹرز کی طرز پر ماڈل گارمنٹ ویلجز کی تعمیر کے منصوبے پر عمل درآمد کرے گی ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے گرلز کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں ہے کہا ہے پنجاب حکومت بچیوں اور خواتین کے تحفظ، تعلیم، صحت اور فلاح و بہبود کے لیے بہترین روڈ میپ پر عمل پیرا ہے،خواہش ہے کہ ہر بیٹی اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے قابل ہو، معاشرہ ساتھ دے،وزیر اعلی نے نامور قانون دان بیرسٹر امجد ملک کو وائس چیئرمین پنجاب اوورسیز پاکستانی کمیشن مقرر کر دیا ،وزیر اعلیٰ نے کوئٹہ میں کان کنوں پر حملے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی و تعزیت کااظہار اورزخمی کان کنوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔
اسلام آباد ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی مشکلات میں اضا فہ ،...
اسلام آباد ملک بھر میں نافذ پیٹرولیم لیوی نظام اور حال ہی میں متعارف کروائی گئی "کلائمیٹ سپورٹ لیوی" کو وفاقی...
انصار عباسیاسلام آباد .....: ایک اہم پیش رفت میں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بشریٰ بی بی کی بیٹی کو جلد اڈیالہ جیل...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت تیز رفتار معاشی ترقی اور ڈیجیٹل تبدیلی کے وژن پر عمل...
اسلام آباد جون میں بجلی قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا، بروقت اقدامات سے صارفین کو جون میں بجلی بلوں میں 5سے 6روپے...
اسلام آباد وزارت داخلہ نے گزشتہ پانچ برس کے دوران خلیجی ممالک سے بے دخل کیے جانے والے پاکستانیوں کی تفصیلات...
اسلام آباد چیف انجنیئر شفقت حسین نے گزشتہ روز ارسا میں ممبر سندھ کا چارج سنبھال لیا ،انکی کی تقرری...
کراچیدنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک عالمی سطح پر اپنی پہچان بنانے والی ایپ اوپن اے آئی کے خلاف مقدمہ ہار...