صدر زرداری نےترکمانستانی بچوں کے دانتوں سے کٹی روٹی خودکھا کردلفریب خیرسگالی پیدا کر دی

12 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد (محمد صالح ظافر، خصوصی تجزیہ نگار)صدر آصف زرداری نے اشک آباد کے ہوائی اڈے پر ترکمانستانی بچوں کے دانتوں سے کٹی روٹی خود کھا کر دلفریب خیر سگالی پیدا کر دی،علی اسحٰق ڈار کا ایکس پر تصویر کے ساتھ تبصرہ ، صدر آصف علی زرداری ترکمانستان کے دو روزہ دورے پر اشک آباد کے ہوائی اڈے پر اترے تو انہیں دو ننھے منے بچوں نے روایتی استقبالئے کے طور پر گلدستوں کے علاوہ نمکین خمیری روٹی کے لقمے پیش کئے جنہیں عموماً مہمان کھا کر خوشنودی کا اظہار کرتا ہے پاکستان کے صدر نے اس موقع کو نئی روایت عطا کرتے ہوئے پہلے بچے سےلئے روٹی کے ٹکڑے کو اس کے منہ میں دیدیا جسے اس نے کاٹ لیا اس طرح اس کے دانتوں سے کٹی روٹی کو لقمہ بنا کر انہوں نے خود کھالیا یہی عمل انہوں نے دوسرے بچے کے معاملے میں بھی انجام دیا۔