عمران کو کسی نئے سیل یا بیرک میں منتقل نہیں کیا گیا ، سپرنٹنڈنٹ جیل

12 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد(محمد صالح ظافر /خصوصی تجزیہ نگار)عمران کو کسی نئے سیل یا بیرک میں منتقل نہیں کیا گیا وہ بدستور اپنی جگہ پر رہ رہے ہیں اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ غفورانجم کی جنگ/نیوز سے خصوصی گفتگو،غفور انجم نے کہا کہ انہیں حسب سابق تمام سہولتیں دستیاب ہیں، اڈیالہ میں آرام و آسائش کے بارےمیں انہوں نےکبھی کوئی شکایت نہیں کی ،شوکت خانم کے ڈاکٹروں نے جیل میں آکر ان کے دانتوں کا معائنہ کرکے ادویات دیں جن سے وہ روبصحت ہیں جیل میں آنے کے بعد انہوں نے اپنی بواسیر یا ایسی کسی دوسری بیماری کی شکایت نہیں کی،وہ کم و بیش تین گھنٹے کی سخت ورزش کرتے ہیں جس میں کوئی خلل نہیں آیا،انکی صحت کے حوالے سے قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں ،جیل کے عملے کو تاکید ہے کہ ہر قیدی کے ساتھ حسن سلوک کا مظاہرہ کریں۔