ا سلام آباد (فاروق اقدس)فضل الرحمن کی چوہدری نثار سے طویل ملاقات ، آئینی ترمیم پر تبادلہ خیال ، ملاقات کے میزبان میجر (ر) عامرتھے ،چوہدری نثار کا پی ٹی آئی میں شمولیت کے خواہاں ہونیکا قیاس ،جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان جن کی اسلام آباد میں اقامت گاہ ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین، مرکزی رہنمائوں اور اعلیٰ سطح حکومتی شخصیات کی آمدورفت کا مرکز بنی ہوئی ہے، ایسے میں مولانا فضل الرحمان کی جمعرات کی شب مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما اور سیاسی فیصلوں میں تذبذب کا شکار رہنے کی شہرت حاصل کرنے والے چوہدری نثار علی خان سے طویل ملاقات ہوئی، اس ملاقات کے میزبان ماضی میں ’’آپریشن مڈ نائٹ جیکال‘‘ کے حوالے سے سیاسی شہرت حاصل کرنے والے میجر (ر) عامر تھے اور باور کیا جاتا ہے کہ یہ ملاقات اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ہی ہوئی، چوہدری نثار جو حال ہی میں ایک بار پھر سیاسی طور پر متحرک ہوئے ہیں اور قیاس کیا جارہا ہے کہ وہ تحریک انصاف میں شمولیت کے خواہاں ہیں ۔
اسلام آباد ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی مشکلات میں اضا فہ ،...
اسلام آباد ملک بھر میں نافذ پیٹرولیم لیوی نظام اور حال ہی میں متعارف کروائی گئی "کلائمیٹ سپورٹ لیوی" کو وفاقی...
انصار عباسیاسلام آباد .....: ایک اہم پیش رفت میں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بشریٰ بی بی کی بیٹی کو جلد اڈیالہ جیل...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت تیز رفتار معاشی ترقی اور ڈیجیٹل تبدیلی کے وژن پر عمل...
اسلام آباد جون میں بجلی قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا، بروقت اقدامات سے صارفین کو جون میں بجلی بلوں میں 5سے 6روپے...
اسلام آباد وزارت داخلہ نے گزشتہ پانچ برس کے دوران خلیجی ممالک سے بے دخل کیے جانے والے پاکستانیوں کی تفصیلات...
اسلام آباد چیف انجنیئر شفقت حسین نے گزشتہ روز ارسا میں ممبر سندھ کا چارج سنبھال لیا ،انکی کی تقرری...
کراچیدنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک عالمی سطح پر اپنی پہچان بنانے والی ایپ اوپن اے آئی کے خلاف مقدمہ ہار...