اوگرا نےLNG کی قیمتوں میں 7.11 فیصد تک کمی کردی

12 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد(نامہ نگار)اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں 7.11 فیصد تک مزید کمی کردی ہے،ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق اکتوبر کے لیے ہوگا،اوگرا نے ایل این جی سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.95 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے جس کے بعدسوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 12.47 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے ،اسی طرح سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.92ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کر دی گئی ہے،سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12.94 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔