’’26ویں آئینی ترمیم، اجلاس کے دوران تندوتیز مکالمے

12 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد (فاروق اقدس) 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کا جمعہ کو ہونے والا اجلاس اتفاق رائے نہ ہونے کے باعث بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوگیا جبکہ اجلاس میں کئی مراحل کے دوران اختلاف رائے کے تندوتیز مکالمے بھی ہوئے۔خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے آئینی ترامیم پر تیار کئے گئے مسودے پیش نہیں کئے جبکہ پی ٹی آئی نے حکومتی مسودے کو سمجھنے کیلئے مزید وقت مانگ لیا ۔اجلاس میں شریک اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کے نمائندگان نے مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے اپنے تحفظات حکومت کے سامنے رکھے ہیں جبکہ تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے آئینی ترامیم کے نئے مسودے پر بھی مشاورت کی گئی۔