اسلام آباد (عاطف شیرازی )عوام پرایک اوراضافی بوجھ ڈالنےکی تیاری کرلی گئی،اوگرا نے پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پرپیٹرول پمپس اورآئل مارکیٹنگ کمپنیز کامنافع مزید بڑھانےکی تجویز دے دی،اوگرا نے پیٹرول اورڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے منافع میں سترہ اعشاریہ ایک پانچ فیصد جبکہ پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں سولہ اعشاریہ دو صفر فیصد فی لیٹر اضافہ تجویز کیا ہے،تجویزکی من وعن منظوری پرشہریوں کی جیبوں سے پیٹرول اور ڈیزل پر او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کی مد میں دو روپے 75 پیسے فی لیٹر نکالے جائیں گے ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر او ایم سی اورڈیلرز مارجن بڑھانے کیلئے پیٹرولیم ڈویژن کو خط لکھ دیا ہے،پیٹرول اور ڈیزل پرتیل کمپنیوں کےمنافع میں ایک روپے 35پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے،اوگرا نےپیٹرول اور ڈیزل پر او ایم سی مارجن موجودہ 7روپے 87 پیسے سے بڑھا کر9 روپے 22 پیسے فی لیٹر کرنے کی تجویز دی ہے۔
اسلام آباد ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی مشکلات میں اضا فہ ،...
اسلام آباد ملک بھر میں نافذ پیٹرولیم لیوی نظام اور حال ہی میں متعارف کروائی گئی "کلائمیٹ سپورٹ لیوی" کو وفاقی...
انصار عباسیاسلام آباد .....: ایک اہم پیش رفت میں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بشریٰ بی بی کی بیٹی کو جلد اڈیالہ جیل...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت تیز رفتار معاشی ترقی اور ڈیجیٹل تبدیلی کے وژن پر عمل...
اسلام آباد جون میں بجلی قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا، بروقت اقدامات سے صارفین کو جون میں بجلی بلوں میں 5سے 6روپے...
اسلام آباد وزارت داخلہ نے گزشتہ پانچ برس کے دوران خلیجی ممالک سے بے دخل کیے جانے والے پاکستانیوں کی تفصیلات...
اسلام آباد چیف انجنیئر شفقت حسین نے گزشتہ روز ارسا میں ممبر سندھ کا چارج سنبھال لیا ،انکی کی تقرری...
کراچیدنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک عالمی سطح پر اپنی پہچان بنانے والی ایپ اوپن اے آئی کے خلاف مقدمہ ہار...