خصوصی پیکیج کے تحت بجلی 20 سے 30روپے تک کم ہوگی‘اویس لغاری

12 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ سردیوں میں بجلی صارفین کے لیے خصوصی پیکیج لے کر آ رہے ہیں، سردیوں میں خصوصی پیکیج کے تحت بجلی کافی یونٹ 20 سے 30 روپے تک کم کر دیا جائے گا۔بجلی کے یونٹ کی خریدو فروخت کیلئے مستقبل میں ایک ادارہ قائم ہونے جا رہا ہے اور مستقبل میں بجلی کمپنیاں خود ہی بجلی کی قیمتوں میں کمی کرتی جائیں گی۔آئی پی پیز کے ساتھ نئے معاہدوں سے اربوں روپے کی بچت ہو گی۔آئی پی پیز ہیٹ ویو کی مد میں بھی اربوں روپے کما چکے ہیں۔