3آرمی افسروں کی ایئرپورٹ سکیورٹی فورس میں تعیناتی کی منظوری

12 اکتوبر ، 2024

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر وتبادلے کئے گئے ہیں وفاقی حکومت نے تین آرمی افسروں کو اے ایس ایف میں تعینات کرنے کی منظوری دید ی ہے، لیفٹیننٹ کرنل عدنان یونس، لیفٹیننٹ کرنل سعید اللہ اور لیفٹیننٹ کرنل محمد رضوان افسر کو بطور ایڈیشنل ڈائریکٹر ایئرپورٹس سیکورٹی فورس میں تعینات کیا گیا ہے تینوں افسران کی تعیناتی سیکنڈمنٹ ( secondment)کی بنیاد پر بمطابق مروجہ قواعد و ضوابط فوری و تاحکمِ ثانی نافذالعمل ہے، ڈائریکٹر جنرل نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی پریپیرڈنس رسپانس سنٹر گریڈ بیس کی افسر ڈاکٹر سبینہ عمران درانی کا تبادلہ کر کے چیف پاپولیشن اینڈ سوشل پلاننگ سیکشن، وزارت منصوبہ بندی تعینات کیا گیا ہے جبکہ پنجاب حکومت کے ڈسپوزل پر موجود انفارمیشن گروپ گریڈ 19 کے دانیال گیلانی کی خدمات وزارت اطلاعات کو واپس کی گئی ہیں۔