ملٹری اکائونٹس ڈیپارٹمنٹ ،ملازمین کی بروقت ترقیاں ، ڈی پی سی کیلنڈر جاری

12 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان ملٹری اکائونٹس ڈیپارٹمنٹ میں ملازمین کی فوری اور بروقت ترقیوں کو یقینی بنانے کیلئے ڈی پی سی کیلنڈر جاری کر دیا گیا ، جس کے تحت گریڈ ایک سے گریڈ 17تک کے ملازمین کی ترقیوں کیلئے ہر ماہ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی ( ڈی پی سی ) کی میٹنگزہو نگی جس پر عملدرآمد بھی شروع کر دیا گیا ہے، ہر گریڈ کے ملازمین کو اگلے گریڈمیں ترقی کیلئے سال میں دو دفعہ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی میٹنگ ہوا کریگی۔