کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما جے یو آئی ایف سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا مسودے پر اتفاق نہیں ہوا ہے،رہنما پاکستان مسلم لیگ ن سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ اولین مسودے پر مولانا کے جو اعتراضات تھے اس پر بیٹھ کر تراش خراش کرلی گئی ہے بنیادی طو رپر مذاکرات مولانا اور پیپلز پارٹی کے درمیان ہورہے ہیں مولانا کے بیان سے لگ رہا ہے کہ شاید پی ٹی آئی اور مولانا کا مسودہ مشترکہ ہوگا ،حکومت کا مسودہ بیشتر ان تجاویز پر مشتمل ہے جو وکلاء نے حکومت کو دی ہیں،میزبان شاہ زیب خانزادہ کا اپنے تجزیئے میں کہنا تھاکہ رجسٹرار سپریم کورٹ کا سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو لکھا خط سامنے آگیا جس میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ پر 25 اکتوبر کی صبح ساڑھے دس بجے سپریم کورٹ کے کورٹ روم نمبر ایک میں فل کورٹ ریفرینس ہوگا اب اس خط کے سامنے آنے کے بعد یہ بحث تو ختم ہوگئی ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 25اکتوبر کو ریٹائرہوں گے یا نہیں اور یہ بات طے ہوگئی ہے کہ وہ بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان 25 اکتوبر کو ریٹائر ہورہے ہیں مگر یہ سوال اب بھی برقرار ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ اگلے چیف جسٹس ہوں گے یا نہیں کیونکہ ان کی تعیناتی کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ۔
اسلام آباد ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی مشکلات میں اضا فہ ،...
اسلام آباد ملک بھر میں نافذ پیٹرولیم لیوی نظام اور حال ہی میں متعارف کروائی گئی "کلائمیٹ سپورٹ لیوی" کو وفاقی...
انصار عباسیاسلام آباد .....: ایک اہم پیش رفت میں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بشریٰ بی بی کی بیٹی کو جلد اڈیالہ جیل...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت تیز رفتار معاشی ترقی اور ڈیجیٹل تبدیلی کے وژن پر عمل...
اسلام آباد جون میں بجلی قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا، بروقت اقدامات سے صارفین کو جون میں بجلی بلوں میں 5سے 6روپے...
اسلام آباد وزارت داخلہ نے گزشتہ پانچ برس کے دوران خلیجی ممالک سے بے دخل کیے جانے والے پاکستانیوں کی تفصیلات...
اسلام آباد چیف انجنیئر شفقت حسین نے گزشتہ روز ارسا میں ممبر سندھ کا چارج سنبھال لیا ،انکی کی تقرری...
کراچیدنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک عالمی سطح پر اپنی پہچان بنانے والی ایپ اوپن اے آئی کے خلاف مقدمہ ہار...