تحریک انصاف کا 15اکتوبر کو ڈی چوک پر احتجاج کا اعلان

12 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد (ایجنسیاں)پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے پھر 15اکتوبر پر ڈی چوک پر احتجاج کا اعلان کردیا جبکہ وفاقی وزراءعطاءاللہ تارڑ اور خواجہ آصف نےاحتجاج کے اعلان کو ملک دشمنی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے لئے انتظامات مکمل‘ادارے الرٹ ہیں‘ شرپسند عناصر کو کسی قسم کا رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ریاست پوری طاقت سے احتجاج کو روکے گی‘احتجاج کے اعلان سے کوئی فرق نہیں پڑتا‘ سازشی ذہنیت رکھنے والے گھر بیٹھ کر سکون کریں‘ان کے ساتھ وہی سلوک ہوناچاہئے جو ملک دشمنوں کے ساتھ ہوتاہے‘پی ٹی آئی جس راستے پر چلی ہے اس کی قیمت ملک کو اداکرناپڑے گی ۔ ملک کو یرغمال نہیں بننے دیں گے۔