اسلام آباد(جنگ رپورٹر) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر کو ریٹائر ہوجائیں گے، اسی دن انکے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس منعقد ہوگا ،چیف جسٹس نے تقریبا 20 لاکھ روپے کے سرکاری خرچ پر سپریم کورٹ سے الوداعی ڈنر لینے سے معذرت جبکہ سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کی الوداعی عشائیہ کی دعوت قبول کرلی ، ایڈیشنل رجسٹرار نے سیکرٹری سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کوخط لکھ کر بتایا کہ چیف جسٹس نے آپ کی دعوت قبول کرلی ہے ،سپریم کورٹ بار کا الوداعی عشائیہ 24 اکتوبر کو ہو گا ، چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے سلسلہ میں25 اکتوبر صبح ساڑھے دس بجے سپریم کورٹ میں فل کورٹ ریفرنس منعقد ہو گا،اس حوالے سے رجسٹرارنے فل کورٹ ریفرنس کا نوٹس جاری کر دیا گیا،ریفرنس میں شرکت کے لئے اٹارنی جنرل ، پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین ، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سمیت سینئر وکلا کو مدعو کیا گیا ہے،ادھر سپریم کورٹ کی روایت کے مطابق رجسٹرار آفس نے سپریم کورٹ کی جانب سے ریٹائر ہونے والے ججوں اور چیف جسٹس کے اعزاز میں عشائیہ کے حوالہ سے چیف جسٹس کے نام ایک مراسلہ بھجوایا ہے تاہم چیف جسٹس نے جواب دیاہے کہ ان کے اعزاز میں عشائیہ نہ دیا جائے کیونکہ اس پر قومی خزانے سے تقریبا 20 لاکھ روپے کا خرچہ آتا ہے، جس کی کوئی ضرورت نہیں ہے،یاد رہے کہ سپریم کورٹ کی تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا موقع ہو گا۔
کراچیایف آئی اے پشاور نے مینگورہ بازار سے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم...
دبئیامارات اور بحرین کا ایران حملوں پر مشترکہ حکمت عملی پر غور،سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق۔ تفصیلات کے...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نےقانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی کی تشکیل نو کردی۔ وفاقی وزیر تعلیم...
کراچی اندرونی اختلافات اور بے اطمینانی، ٹرمپ کا اتحاد تیزی سے سکڑنے لگا،ان میں سخت گیر حامی، کرپٹو کے حامی،...
نیو یارک اقوام متحدہ کی وارننگ دی ہے کہ ایران جنگ کے باعث کروڑوں افراد غربت میں جا سکتے ہیں،توانائی، خوراک...
دبئی عرب امارات میں فضائی حملے رک گئے، امریکی حکام۔ امریکی سفارتخانے نے شہریوں کیلئے حفاظتی ہدایات نرم کر...
کراچی ماہرین مشاہد حسین سید اور اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ فائنل ڈیل میں صدر ٹرمپ اور صدر مسعود پزشکیان بذات...
واشنگٹن امریکی ایوان نمائندگان میں بحران، دو ارکان مستعفی، دو کی برطرفی کا خطرہ، ایرک سواول ویل کا الزامات...