ا سلام آباد (فاروق اقدس)فضل الرحمن کی چوہدری نثار سے طویل ملاقات ، آئینی ترمیم پر تبادلہ خیال ، ملاقات کے میزبان میجر (ر) عامرتھے ،چوہدری نثار کا پی ٹی آئی میں شمولیت کے خواہاں ہونیکا قیاس ،جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان جن کی اسلام آباد میں اقامت گاہ ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین، مرکزی رہنمائوں اور اعلیٰ سطح حکومتی شخصیات کی آمدورفت کا مرکز بنی ہوئی ہے، ایسے میں مولانا فضل الرحمان کی جمعرات کی شب مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما اور سیاسی فیصلوں میں تذبذب کا شکار رہنے کی شہرت حاصل کرنے والے چوہدری نثار علی خان سے طویل ملاقات ہوئی، اس ملاقات کے میزبان ماضی میں ’’آپریشن مڈ نائٹ جیکال‘‘ کے حوالے سے سیاسی شہرت حاصل کرنے والے میجر (ر) عامر تھے اور باور کیا جاتا ہے کہ یہ ملاقات اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ہی ہوئی، چوہدری نثار جو حال ہی میں ایک بار پھر سیاسی طور پر متحرک ہوئے ہیں اور قیاس کیا جارہا ہے کہ وہ تحریک انصاف میں شمولیت کے خواہاں ہیں اور اس قیاس کو اس لئے بھی تقویت ملی کہ انہوں نے انہی دنوں ایک سے زیادہ مرتبہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے اپنی دیرینہ رفاقت اور زمانہ طالب علمی کی دوستی کا ذکر کرتے ہوئے ان کیلئے ستائشی کلمات بھی کہے ہیں، تاہم چوہدری نثار کا اس حوالے سے کہ وہ پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کرنے والے ہیں انکار اور اقرار کا تاحال درمیانی لب و لہجہ ہے اور اس ضمن میں پوچھے گئے سوالوں میں بھی وہ اپنے روایتی تذبذب کا شکار نظر آتے ہیں، البتہ ان کے قریبی حلقے ان کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے امکان کو مسلسل مسترد کرتے ہیں، اہم سیاسی فیصلوں میں متذبذب رہنے والے سیاستدان چوہدری نثار علی خان کے اس طرزعمل کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ وہ 2018 کے عام انتخابات میں راولپنڈی کے حلقہ پی پی 10 سے آزاد حیثیت میں رکن منتخب ہوئے تھے لیکن انہوں نے پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف دو سال اور دس ماہ بعد اٹھایا تھا۔
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
اسلام آباد حکومت نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں کا فارمیٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ صارفین کے لیے انہیں...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
اسلام آبادحکومت کا ارادہ ہے کہ وہ آئندہ مالی سال میں مجموعی طور پر 23.378 ارب ڈالر کا قرضہ لے گی مالی سال 2026-27...
دبئی اسرائیلی جاسوسوں کو چکما، پاکستانی حکمت عملی کامیاب،ہاتھوں سے لکھے خطوط نے امریکا ایران معاہدہ محفوظ...
کراچی پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لئےفضائی پابندی میں مزید توسیع کر دی۔