3آرمی افسروں کی ایئرپورٹ سکیورٹی فورس میں تعیناتی کی منظوری

12 اکتوبر ، 2024

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر وتبادلے کئے گئے ہیں وفاقی حکومت نے تین آرمی افسروں کو اے ایس ایف میں تعینات کرنے کی منظوری دید ی ہے، لیفٹیننٹ کرنل عدنان یونس، لیفٹیننٹ کرنل سعید اللہ اور لیفٹیننٹ کرنل محمد رضوان افسر کو بطور ایڈیشنل ڈائریکٹر ایئرپورٹس سیکورٹی فورس میں تعینات کیا گیا ہے تینوں افسران کی تعیناتی سیکنڈمنٹ ( secondment)کی بنیاد پر بمطابق مروجہ قواعد و ضوابط فوری و تاحکمِ ثانی نافذالعمل ہے، ڈائریکٹر جنرل نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی پریپیرڈنس رسپانس سنٹر گریڈ بیس کی افسر ڈاکٹر سبینہ عمران درانی کا تبادلہ کر کے چیف پاپولیشن اینڈ سوشل پلاننگ سیکشن، وزارت منصوبہ بندی تعینات کیا گیا ہے جبکہ پنجاب حکومت کے ڈسپوزل پر موجود انفارمیشن گروپ گریڈ 19 کے دانیال گیلانی کی خدمات وزارت اطلاعات کو واپس کی گئی ہیں ، تقرر کے منتظر پا کستان آڈ ٹ اینڈ اکا ئونٹس سروس کے گریڈ بیس کے افسر خرم جہاں زیب کو چیف فنانس افسر وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی تعینات کیا گیا ہے تقرر ی کی منتظر پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی گریڈ 18 کی افسرساجدہ ایاز قاضی کا سندھ حکومت تبادلہ کیا گیا ہے، ایف سی میں تعینات پولیس سروس گریڈ 17 کے بیدار بخت کی تعیناتی کی مدت میں کی گئی 6 ماہ کی توسیع منسوخ کر دی گئی ہے ڈیپوٹیشن پر کی گئی تعیناتیوں کی تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ پروفیسر (اردو) کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، سندھ حکومت سرفراز خان کی خدمات ایک سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن، لیکچرر (انگریزی) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور خیبرپختونخوا حکومت فیصل سجاد کی خدمات ایک سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے سپرد کی گئی ہیں، آڈٹ افسر عابد محمود کی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ڈیپوٹیشن پر بطو ڈپٹی ڈائریکٹر تعیناتی میں ایک سال کی توسیع کی گئی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے نو ٹیفکیشن جا ری کردیئے ہیں۔