اسلام آباد (ساجد چوہدری )راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آرڈی اے )نے ہائیکورٹ روڈ(چوہدری بوستان روڈ )کو ماڈل سڑک بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔سکیم تھری ڈھوک چوہدریاں سے جی ٹی روڈ ( سواں پل )تک اس سڑک کو دو رویہ کیاجائے گا ۔سڑک کے گرد تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا اور خالی جگہوں پر گرین بیلٹس بھی بنائی جائیں گی۔ ڈائریکٹر جنرل آرڈی اے کنزہ مرتضیٰ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ روات کی طرف سے آنیوالی ٹریفک جس نے راول روڈ یا پھر اسلام آباد کی طرف جانا ہوگا وہ ہائیکورٹ روڈ بھی استعمال کر سکے گی۔ اس طرح اسلا م آباد یا راول روڈ کی طرف سے آکر روات کو جانے والے بھی اس راستے کا استعمال کر سکیں گے ۔ اس سڑک کی بہتری و کشادگی سے کچہری چوک پر ٹریفک کا رش کم ہو جائے گا ۔ انجینئرنگ برانچ کو ہائیکورٹ روڈ کو ماڈل روڈ کیلئے فائل ورک کا ٹاسک دیدیا گیا ہے ۔
کراچی گیس منصوبے حملوں سے بچانےکیلئے قطر کے ایران سے خفیہ مذاکرات کا انکشاف ، ایرانی میزائل حملے میں قطر کے...
اسلام آباد پنجاب حکومت نے 2506 مریم نواز ہیلتھ کلینکس اؤٹ سورس کر دیئے۔ ناقص کارکردگی دکھانے والے 115 دیہی صحت...
کراچی ٹرمپ کا 22 طبی ماہرین سے معائنہ، صدور کیلئے نیا ریکارڈ قائم ، سابق امریکی صدور کے مقابلے میں زیادہ...
اسلام آباد پاکستان کے ممکنہ واجبات، جو کہ زیادہ تر ریاستی ملکیتی اداروں کے لیے جاری کردہ سرکاری ضمانتوں کی...
اسلام آباد وفاقی حکومت کےسالانہ ترقیاتی پروگرام میں کس کو کیا ملا، وفاقی حکومت کےسالانہ ترقیاتی پروگرام...
اسلام آباد پٹرول کی قیمت میں 4روپے کمی،373.78روپے کا ہوگیا، ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپےکمی، ڈیزل کی نئی...
اسلام آبادصدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن بل، 2026 کی منظوری دے دی۔...
اسلام آباد آئندہ مالی سال کے بجٹ میں الیکٹرانک سگریٹ مہنگے اور عام سگریٹ میں استعمال ہونیوالے ایسٹیٹ ٹو پر...