پیٹرول اور ڈیزل پر پمپس اورآئل مارکیٹنگ کمپنیز کامنافع مزید بڑھانےکی تجویز

12 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد (عاطف شیرازی )عوام پرایک اوراضافی بوجھ ڈالنےکی تیاری کرلی گئی،اوگرا نے پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پرپیٹرول پمپس اورآئل مارکیٹنگ کمپنیز کامنافع مزید بڑھانےکی تجویز دے دی،اوگرا نے پیٹرول اورڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے منافع میں سترہ اعشاریہ ایک پانچ فیصد جبکہ پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں سولہ اعشاریہ دو صفر فیصد فی لیٹر اضافہ تجویز کیا ہے،تجویزکی من وعن منظوری پرشہریوں کی جیبوں سے پیٹرول اور ڈیزل پر او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کی مد میں دو روپے 75 پیسے فی لیٹر نکالے جائیں گے ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر او ایم سی اورڈیلرز مارجن بڑھانے کیلئے پیٹرولیم ڈویژن کو خط لکھ دیا ہے،پیٹرول اور ڈیزل پرتیل کمپنیوں کےمنافع میں ایک روپے 35پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے،اوگرا نےپیٹرول اور ڈیزل پر او ایم سی مارجن موجودہ 7 روپے 87 پیسے سے بڑھاکر9 روپے 22 پیسے فی لیٹر کرنے کی تجویز دی ہے،ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں ایک روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی ہے،من و عن اضافے پرڈیلرز مارجن موجودہ 8 روپے 64 پیسے سے بڑھ کر10 روپے 4 پیسے فی لیٹر ہوجائے گا،ذرائع کےمطابق پیٹرول اورڈیزل پرمنافع کے مجوزہ اضافےمیں پٹرول پمپس کوڈیجیٹلائزکرنےکی لاگت بھی شامل ہوگی، تیل کمپنیزکےمجوزہ منافع میں 50 پیسےفی لیٹرڈیجیٹلائزیشن پراجیکٹ لاگت اور ڈیلرز مارجن میں25پیسےفی لیٹرڈیجیٹلائزیشن پراجیکٹ لاگت شامل ہے،ذرائع کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کوتمام پیٹرول پمپس ڈیجیٹلائزکرناہوں گے،ماہانہ ڈیجیٹلائزیشن رپورٹ ایف بی آر اور پیٹرولیم ڈویژن کو دینے کے پابند ہوں گے،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز مارجن میں اضافے سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔