اسلام آباد(کامرس رپورٹر) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے دھماکے میں ہلاک چینی انجینئرز کے ورثا کو معاوضہ دینے کی منظوری دیدی،کمیٹی نے پانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کرنے کی مشروط منظوری بھی دی، ای سی سی کا اجلاس وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوا، ای سی سی نے وزارت صنعت و پیداوار کی طرف سے پیش کی گئی سمری پر بحث کی جس میں مجوزہ اور جاری برآمدات کی ضروریات کو پورا کرنے کے بعد بھی 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی مزید برآمد کی اجازت طلب کی گئی، اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبوں اور ایف بی آر کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق 30 ستمبر 2024 تک چینی کا موجودہ ذخیرہ 20لاکھ 54ہزار میٹرک ٹن تھاجبکہ موجودہ کرشنگ سال 24۔2023 کے آخری دس ماہ کے دوران مجموعی کھپت 54لاکھ 56ہزار میٹرک ٹن رہی اگلے 2 مہینوں میں متوقع آف ٹیک تقریباً 9 لاکھ میٹرک ٹن تک رہنے کا امکان ہے ای سی سی کے سابق فیصلوں کےمطابق ایک لاکھ 40ہزار میٹرک ٹن کی مقدار کو ابھی برآمد کرنے کے بعد 30 نومبر 2024 تک باقی متوقع ذخیرہ 10لاکھ 14ہزار میٹرک ٹن ہو جائیگا اسی طرح ایک ماہ کے آف ٹیک 0.450 ملین میٹرک ٹن کو سٹریٹجک ریزرو کے طور پر مختص کرنے کے بعد پانچ لاکھ 64ہزار میٹرک ٹن چینی کا فاضل ذخیرہ ابھی بھی دستیاب رہے گا،ای سی سی نے اس تجویز پر تفصیلی بحث کی اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز اور وزارتوں کی سفارشات کی روشنی میں پانچ لاکھ میٹرک ٹن اضافی چینی برآمد کرنے کی تجویز کو انہی شرائط و ضوابط کیساتھ منظور کیا جس کی ای سی سی نے 20 تاریخ کو اپنے فیصلے میں اجازت دی تھی یہ اجازت پی ایس ایم اے کی جانب سے اس معاہدے کی فراہمی سے مشروط ہوگی کہ انکی ملیں اگلے فصل سال کیلئے 21 نومبر 2024تک پیداوار شروع کر دیں گی اور کسی بھی غیر تعمیل شدہ مل کا برآمدی کوٹہ منسوخ کر دیا جائیگا برآمد کنندگان اس بات کو یقینی بنائینگے کہ کنسائنمنٹس کو کوٹہ مختص کرنے کے 90 دنوں کے اندر متعلقہ کین کمشنرز کے ذریعے بھیج دیا جائے اوریہ اجازت ایس اے بی کسی بھی وقت مقامی مارکیٹ کے استحکام اور خوردہ قیمت کو برقرار رکھنے کے مفاد میں منسوخ کر سکتی ہےای سی سی نےہدایت کی کہ کابینہ کمیٹی برائے مانیٹرنگ شوگر ایکسپورٹ جو پہلے ہی کابینہ ڈویژن کے 25اور 26 جون اور 13ستمبر 2024کے نوٹیفکیشن کے تحت تشکیل دی گئی تھی، چینی کی طلب، رسد اور قیمت کی صورتحال پر کابینہ کو باقاعدگی سے نگرانی اور اپ ڈیٹ کرتی رہے گی۔
اسلام آباد امریکا اور ایران کے وفود کے درمیان اسلام آباد میں مذاکرات دفتر خارجہ کی عمارت یا نجی ہوٹل...
کراچی صدر ٹرمپ کا میڈیا پر سخت حملہ، جعلی معلومات شائع کرنے کا الزام، امریکی صدر کا کہنا تھا نیو یارک ٹائمز...
انصار عباسیاسلام آباد … جس وقت پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطحی براہِ راست امن مذاکرات کی...
اسلام آباد امریکی وفد اپنی گاڑیاں استعمال کرے گا،ایران امریکہ مذاکرات کیلئے امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس...
اسلام آباد اسلام آباد میں امن مذاکرات کی کوریج کیلئے 200سے زائد میڈیا اداروں اور صحافیوں کی آمد،دو سو سے...
اسلام آباد ایران امریکہ مذاکرات آپ ڈیٹ چار حفاظتی حصار ، وی وی آی پیز کے قریب پہلا حفاظتی حصار امریکی...
کراچی آبنائے ہرمز پر ایران کا نیا پروٹوکول، جہازوں سے ٹیکس لینے کی تیاری ،تہران کافی بیرل ایک ڈالرتک ٹیکس...
اسلام آباد پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے اور AWACS/EW طیارے جمعرات کو نصف شب کے بعد ایرانی فضائی حدود میں داخل...