ملٹری اکائونٹس ڈیپارٹمنٹ ،ملازمین کی بروقت ترقیاں ، ڈی پی سی کیلنڈر جاری

12 اکتوبر ، 2024

اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان ملٹری اکائونٹس ڈیپارٹمنٹ میں ملازمین کی فوری اور بروقت ترقیوں کو یقینی بنانے کیلئے ڈی پی سی کیلنڈر جاری کر دیا گیا ، جس کے تحت گریڈ ایک سے گریڈ 17تک کے ملازمین کی ترقیوں کیلئے ہر ماہ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی ( ڈی پی سی ) کی میٹنگزہو نگی جس پر عملدرآمد بھی شروع کر دیا گیا ہے، ہر گریڈ کے ملازمین کو اگلے گریڈمیں ترقی کیلئے سال میں دو دفعہ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی میٹنگ ہوا کریگی ، ملٹری اکائونٹنٹ جنرل کاشف احمد نور کے مطابق گریڈ 17کے اسسٹنٹ اکائونٹس افسران کی گریڈاٹھارہ میں بطور اکائونٹس آفیسر ترقی کیلئے پہلی ڈی پی سی مارچ جبکہ دوسری ڈی پی سی ستمبر میں ہوا کریگی، جونیئر آڈیٹر گریڈ گیارہ اور سینئر آڈیٹر گریڈ سولہ کی بطور اسسٹنٹ اکائونٹس افسران گریڈ سترہ میں ترقی کیلئے پہلی ڈی پی سی اپریل ، مئی جبکہ دوسری ڈی پی سی اکتوبر، نومبر میں ، جونیئر آڈیٹرز گریڈ گیارہ کی گریڈ سولہ میں بطور سینئر آڈیٹر ترقی کیلئے پہلی ڈی پی سی اپریل ، مئی اور دوسری ڈی پی سی نومبر ،دسمبر میںہو گی، پی ایم اے ڈی حکام کے مطابق ا س وقت ملازمین کی ترقیوں کا کوئی ایک کیس بھی التواء کا شکار نہیں۔