سیالکوٹ،اسلام آباد(جنگ نیوز،ایجنسیاں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیاہے کہ عدلیہ عمران خان کی سہولت کار بنی ہوئی ہے، انہیں ریلیف پہ ریلیف مل رہاہے،15اکتوبرکو احتجاج کی کال ملکی سالمیت ،وقارپر حملہ ہے،اسلام آباد پر یلغارروکنے کے لیے پوری طاقت استعمال کریں گے ،کسی کوملک کی عزت ، آبرو اور ساکھ متاثر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ،پی ٹی آئی لیڈر نے کبھی دہشت گردی کی مذمت کی نہ کسی شہید کے جنازے میں شریک ہوئے۔ وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پرتحریک انتشار کی جانب سے احتجاج کی کال کراچی د ہشت گردی جیسی ہے۔ وزیرامور کشمیرانجنیئرامیر مقام کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا احتجاج کا اعلان ملک دشمنی ہے۔ہفتے کو سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ صوبے کی تمام پاورز کو وفاق پر استعمال کیاگیا، ڈاکٹر اسراراحمد اور حکیم سعید نے کہا تھا کہ یہ اسلام دشمن قوتوں کے ایجنٹ ہیں، انہوں نے دہشت گردی کی کبھی مذمت نہیں کی، انہوں نے اپنے دور حکومت میں ہزاروں کی تعداد میں دہشت گردوں کو بسایا ، ان کا کوئی بھی لیڈر دہشت گرد حملوں میں شہید ہونے والوں کے جنازے میں شرکت نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تباہی کا سامان بانی پی ٹی آئی نے مہیا کیا، بلوچستان میں کل بھی ایک واقعہ ہوا، ایک ہفتے قبل بھی واقعات ہوئے لیکن ان کا ایک ہی بیان تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے ، رہائی کے علاوہ ان کا کوئی مطالبہ نہیں۔شاندانہ گلزار نے کہا تھا کہ بانی ٹی آئی نہیں تو پاکستان نہیں، یہ ہے ان کی اپروچ ۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ نواز شریف منتیں کرتے رہے لیکن ان کو ان کی اہلیہ سے بات نہیں کرنے دی گئی ۔ان کا کہنا تھا کہ سازش 2014 کے دھرنے سے شروع ہوئی ، اس کے بعدسانحہ 9 مئی ہوا، وفاق پر چڑھائی کی کوشش کی گئی یہ 9 مئی دوبارہ برپا کرنا چاہتے ہیں،انہوں نے کہاکہ ہماری عدالتیں سانس لینے پر سو موٹو لیتی رہیں، عدالتوں نے دھڑا دھڑ بانی پی ٹی آئی کو ریلیف دیا، جتنا ریلیف بانی پی ٹی آئی کو ملا، کسی سیاسی لیڈر کو نہیں ملا۔خواجہ آصف نے کہا کہ عدالتوں کو نظر نہیں آرہا بانی پی ٹی آئی ملک کی سالمیت کے ساتھ کیا کررہے ہیں، عدالتوں کو اس بات کا نوٹس لینا چاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ 15 کو احتجاج کی کال ملک کی سالمیت پر حملہ ہے، اسلام آباد پر یلغار روکنے کے لیے ریاست کی پوری طاقت اور وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، کسی قیمت پر پاکستان کی عزت کیخلاف اقدامات کی اجازت نہیں دیں گے، بانی پی ٹی آئی کو ساری سہولتیں عدلیہ نے دے رکھی ہیں، ساری سہولت کاری عدلیہ کررہی ہے، 15 اکتوبر کو احتجاج کی کال پر اب تک نوٹس لے لینا چاہیے تھا، اگر نوٹس نہیں لیں گے تو تاریخ انہیں یاد رکھے گی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ کراچی میں ہونے والی دہشت گردی اور پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال میں مماثلت ہے،چینی وزیراعظم 11سال بعد پاکستان آرہے،ایس سی او کے مہمانوں کو بہترین میزبانی پیش کرکے پاکستان کا امیج اجاگرکریں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انتشار نے 15اکتوبرکو مظاہرے کی کال دی ہے، لگتا ہے کہ ان کا اسکرپٹ رائٹر ایک ہی ہے، 2014 میں بھی پی ٹی آئی نے دھرنوں کے ذریعے چین کے صدر کا دورہ ملتوی کرایا تھا۔احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سی پیک منصوبے کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کی۔ایک بیان میں وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان اورسیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا ایس سی او سربراہ اجلاس کے موقع پر احتجاج کا اعلان ملک دشمنی کا ثبوت ہے،اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا پاکستان مخالف ہے۔امیرمقام نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ایک بار پھر اپنا اصلی چہرہ دکھا دیا،پاکستان کیلئے شنگھائی تعان تنظیم کا اجلاس نہایت اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ دنیا کے سامنے پاکستان کی کیا ساکھ پیش کرنا چاہتے ہیں؟ پہلے چین کے صدر کے دورے کو ملتوی کیا اب ایس سی او اجلاس کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں،کسی بھی صورت اس موقع پر احتجاج کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
اسلام آباد پاکستان کے محمد ریان زمان نے16ویں ریڈ ٹون انٹرنیشنل جونیئر سکواش چمپئن شپ 2024ء جیت کر قوم کا سر فخر...
اسلام آباد چیف جسٹس ،پاکستان یحیٰ آفریدی کی ہدایات پر لاہو ہائیکورٹ اور بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل...
لاہور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نیشنل سینٹرل بیورو انٹرپول نے خطرناک اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار...
اسلام آبادخیبرپختونخوا کابینہ کے فیصلے کے تحت انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد پر ایف آئی آر درج کرانے...
راولپنڈیپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کیخلاف کارروائی میں 2 خوارج جہنم...
کرم ضلع کرم میں پاراچنار ٹل مرکزی شاہراہ اور متعدد راستے بھی آمد و رفت و ٹریفک کے لیے بند ہیں جبکہ راستوں کی...
اسلام آباد نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے مصری امیدوار برائے ڈائریکٹر جنرل یونیسکو ڈاکٹر...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ انسدادِ بدعنوانی کی کوششوں میں فعال طور پر حصہ لینے کی...