مقبوضہ جموں وکشمیر میں طویل صدر راج 15 اکتوبر کو ختم ہو جائے گا

13 اکتوبر ، 2024

سری نگر(خبر ایجنسی)مقبوضہ جموں وکشمیر میں طویل صدر راج15اکتوبر کو ختم ہو جائے گا۔ بھارتی وزیر اعظم مودی کابینہ کی منظوری سے صدر راج کے خاتمے کی سفارش صدر دروپدی مرمو سے کریں گے ۔ صدر دروپدی مرمو صدر راج کے خاتمے کا حکم نامہ جاری کریں گی جس کے نتیجے میں جموں وکشمیر میں نئی حکومت کی تشکیل اور عمر عبداللہ کے وزیر اعلی کا حلف اٹھانے کی راہ ہموار ہوگی ۔ بھارتی اکبار کے مطابق صدر دروپدی مرمو 31 اکتوبر 2019 کو جاری کردہ اس اعلان کو منسوخ کر دیں گے، جس نے جموں اور کشمیر تنظیم نو قانون 2019 کی دفعہ 73 کے تحت جموں و کشمیر میں صدر راج نافذ کیا تھا۔ منتخب حکومت کے حلف اٹھانے کی راہ ہموار کرنے کے لیے منسوخ کر دیا جائے۔ صدر راج کے تحتجے کے اسمبلی اور منتخب حکومت سے متعلق تنظیم نو کے قانون کی تمام شقیں معطل ہیں31 اکتوبر، 2019 کو، جب جموں و کشمیر کو دو مرکزی زیر انتظام علاقوں میں دوبارہ منظم کیا گیا، بھارتی وزارت داخلہ نے جموں و کشمیر تنظیم نو قانون، 2019 کی دفعہ 73 کے تحت ایک صدارتی حکم نامہ جاری کرایا تھا ،چونکہ جموں و کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کا وجود نہیں تھا، اور کسی بھی آئینی خلا سے بچنے کے لیے، جموں و کشمیر تنظیم نو قانون، 2019 کی دفعہ 73 کے تحت 31 اکتوبر 2019 کو ایک صدارتی حکم جاری کیا گیا،