اسلام آباد (خبر ایجنسیاں ) شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 23ویں سربراہان مملکت سمٹ کے انعقاد کیلئے وفاقی دارالحکومت کی تمام حساس سرکاری عمارتوں کو آرمی، رینجرز، ایف سی سیکورٹی میں دیدیا گیا جبکہ ریڈ زون میں عام لوگوں کا داخلہ بھی ممنوعہ قرار دیا گیا ہے۔ اجلاس کے ایام میں اسکولوں میں چھٹیاں ،راولپنڈی کے چار ہسپتالوں میں ہائی الرٹ کردی گئی ہے، کانفرنس کے دوران شادی ہالز، ہوٹلز اور ریسٹورنٹ بند رہیں گے، وزیرِ اعظم نےایس سی او انتظامات کا جائزہ لیا، چیئرمین سی ڈی اے اور وزارت خارجہ کے حکام کی بریفنگ، شہباز شریف نے اجلاس کیلئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، تفصیلات کےمطابق 15 اور16اکتوبر کو ہونےوالے ایس سی او اجلاس کےموقع پر حفاظتی اقدامات کیلئے جناح کنونشن سنٹر پوری شاہراہ دستور پر واقعہ ڈپلومیٹک انکلیو، وزارت خارجہ، سپریم کورٹ، ہائیکورٹ، پارلیمنٹ ہائوس، پاک سیکرٹریٹ، ایف بی آر، نادرا، الیکشن کمیشن ، و فاقی محتسب، پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز، پی ٹی وی سنٹر، آغا خان روڈ پر واقع فائیو سٹار ہوٹل، خیابان سہر وردی کے فائیو سٹار ہوٹل، کوہسار سیکرٹریٹ، پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن ہیڈکوارٹر اور دوسری تمام حساس عمارات کو پاکستان آرمی، رینجرز، ایف سی ،سول وعسکری انٹیلی جنس اداروں کی تہہ در تہہ سیکورٹی میں دیدیا گیا ہے۔اسلام آباد کے ساتھ ساتھ راولپنڈی میں بھی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے اور شہر کے چار ہسپتالوں کے لئے ہائی الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔کانفرنس کے حوالے سے روٹ پلان بھی جاری کر دیا گیا ہے،کانفرنس کے دوران شادی ہالز، ہوٹلز اور ریسٹورنٹ بند رہیں گے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم شہبازشریف نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے جناح کنونشن سینٹر کا دورہ کیا۔اس موقع پر وزیرِ اعظم کو چیئرمین سی ڈی اے اور وزارت خارجہ کے حکام نے بریفنگ دی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے لیے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اسلام آباد پاکستان کے محمد ریان زمان نے16ویں ریڈ ٹون انٹرنیشنل جونیئر سکواش چمپئن شپ 2024ء جیت کر قوم کا سر فخر...
اسلام آباد چیف جسٹس ،پاکستان یحیٰ آفریدی کی ہدایات پر لاہو ہائیکورٹ اور بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل...
لاہور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نیشنل سینٹرل بیورو انٹرپول نے خطرناک اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار...
اسلام آبادخیبرپختونخوا کابینہ کے فیصلے کے تحت انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد پر ایف آئی آر درج کرانے...
راولپنڈیپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کیخلاف کارروائی میں 2 خوارج جہنم...
کرم ضلع کرم میں پاراچنار ٹل مرکزی شاہراہ اور متعدد راستے بھی آمد و رفت و ٹریفک کے لیے بند ہیں جبکہ راستوں کی...
اسلام آباد نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے مصری امیدوار برائے ڈائریکٹر جنرل یونیسکو ڈاکٹر...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ انسدادِ بدعنوانی کی کوششوں میں فعال طور پر حصہ لینے کی...