مجوزہ آئینی ترامیم کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر

13 اکتوبر ، 2024

کراچی (این این آئی) مجوزہ آئینی ترامیم کیخلاف ایک اوردرخواست دائر کردی گئی، جس میں استدعا کی گئی کہ وفاقی کابینہ کو ترامیم کا مسودہ منظور کرنے سے روکا جائے۔ تفصیلات کے مطابق مجوزہ آئینی ترامیم کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست غلام رحمان کورائی ودیگرکی جانب سے دائرکی گئی ، جس میں سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن، سیکرٹری لااینڈجسٹس اورسیکرٹری پارلیمنٹ ہاس کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 14 ستمبر کو وفاقی کابینہ نے آئین میں ترمیم کے مسودے کی منظوری دی تھی، پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے مسودہ 15 ستمبر کو پیش نہیں کیا جاسکا۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم کے معاملے پر قوم کو اندھیرے میں رکھا گیا، وزیر قانون کا کہنا تھا ترمیم کا مسودہ تاحال وفاقی کابینہ میں پیش نہیں کیا گیا جبکہ سوشل میڈیا پر موجود مسودے میں بیشتر شقیں عدلیہ کی آزادی کیخلاف ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی وفاقی کابینہ کو ترامیم کا مسودہ منظورکرنے سیروکاجائے اور ترامیم کا مسودہ پبلک کر کے بحث کیلئے 60 دن کا وقت دیا جائے۔