اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم میں کچھ غیر آئینی نہیں ہورہا ہے،اپوزیشن سے بھی استدعا کی ہے کہ وہ بھی اس حوالے سے اپنی تجاویز دیں،ایک ماہ سے اس پر بات چیت چل رہی ہے۔ہفتہ کو خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے پہلے پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم آئین کے دائرہ کار میں رہ کرایک ماہ سے ان آئینی ترامیم پر بات چیت کررہے ہیں،اس میں کوئی چیز غیر آئینی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر معاملے کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے،ہم آئین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ترامیم کررہے ہیں۔ہم نے تو اپوزیشن سے بھی استدعا کی ہے کہ وہ بھی کھلے دل سے اس حوالے سے اپنی تجاویز دیں،صرف تنقید کرنے سے معاملہ حل نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کیسوں کا التواء انتہائی زیادہ ہے،عدالتی فیصلوں پر جس طرح کی تنقید ہورہی ہے وہ سب کے سامنے ہے۔
اسلام آباد پاکستان کے محمد ریان زمان نے16ویں ریڈ ٹون انٹرنیشنل جونیئر سکواش چمپئن شپ 2024ء جیت کر قوم کا سر فخر...
اسلام آباد چیف جسٹس ،پاکستان یحیٰ آفریدی کی ہدایات پر لاہو ہائیکورٹ اور بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل...
لاہور فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نیشنل سینٹرل بیورو انٹرپول نے خطرناک اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار...
اسلام آبادخیبرپختونخوا کابینہ کے فیصلے کے تحت انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد پر ایف آئی آر درج کرانے...
راولپنڈیپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کیخلاف کارروائی میں 2 خوارج جہنم...
کرم ضلع کرم میں پاراچنار ٹل مرکزی شاہراہ اور متعدد راستے بھی آمد و رفت و ٹریفک کے لیے بند ہیں جبکہ راستوں کی...
اسلام آباد نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے مصری امیدوار برائے ڈائریکٹر جنرل یونیسکو ڈاکٹر...
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ انسدادِ بدعنوانی کی کوششوں میں فعال طور پر حصہ لینے کی...